عہدے نہیں ، عوام کی ترقی میرانصب العین : کے وینکٹ ریڈی

نلگنڈہ کو اپنانے کے علاوہ اور دیگر وعدے اور تیقنات کو پورا کرنے چیف منسٹر سے خواہش
نلگنڈہ /12 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عوام کے فیصلہ کا احترام کے ساتھ قبول کرتا ہوں عوام کے درمیان رہتے ہوئے خدمت کروں ۔ قائدین کارکنوں اور بہی خواہوں کے علاوہ انتخابات میں میری تائید کرنے والے مایوس نہ ہوں ۔ حلقہ کی ترقی عہدوں سے زیادہ ضروری ہے ۔ چیف منسٹر نے اپنے دورے کے موقع پر حلقہ کو اپنانے کا اعلان کیا تھا ۔ اپنے وعہ کی عمل آوری کریں ان خیالات کا اظہار سابقہ ریاستی وزیر و سابقہ رکن اسمبلی نلگنڈہ مسٹر کے وینکٹ ریڈی نے انتخابات میں شکست سے دو چار ہونے کے بعد پہلی مرتبہ نلگنڈہ میں اپنی رہائش گاہ پہونچ کر صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام 4 دفعہ اپنی محبتوں سے مجھ کو نوازا ہے اور اس دفعہ بھی عوام کی مکمل ہمدردی میرے ساتھ رہی ۔ لیکن دوران انتخابات کارگذار چیف منسٹر نے دو مرتبہ حلقہ کا دورہ کرتے ہوئے حلقہ کی ترقی کیلئے اس حلقہ کو اپنانے کا اعلان کیا ۔ جس کی وجہ ٹی آر ایس امیدوار کو عوام نے کامیاب بنایا ۔ سابقہ رکن اسمبلی نے کہا کہ حیدرآباد کے بعد ضلع نلگنڈہ حساس مقام ہے ۔ یہاں پر تمام طبقات کو ساتھ لیکر چلنا چاہئے ۔ پرامن اور خوشگوار ماحول میں حلقہ کے زیر التواء کاموں کی کمیل کرنا چاہئے اور کہا کہ میں کبھی بھی عہدوں کے پیچھے نہیں رہتا بلکہ صرف ترقی ہی میرا نصب الدین ہے ۔ 2004 سے قبل حلقہ میں فلورائڈ سے متاثرہ پانی سربراہ ہو رہا تھا ۔ چونکہ نمائندگی پر آج حلقہ میں صاف و شفاف پینے کے پانی تعلیم کیلئے یونیورسٹی سی سی سرکوں کی تعمیر انڈر گراؤنڈ ڈرینج سسٹم دیگر ترقیاتی کاموں کو انجام دیا ہوں ۔ اس کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ع وام کو دئے گئے تیقنات کو مکمل کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی خواہش کی ۔ انہوں نے کامیاب امیدوار اور نئے سرکار کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہرنیک فاؤنڈیشن کے ذریعہ اپنی خدمات کو جاری رکھنے اور مجالس مقامی کے انتخابات میں کانگریس پارٹی کو کامیاب بنانے کی پارٹی قائدین و کارکنوں سے خواہش کی ۔ اس موقع پر نومنتخبہ رکن اسمبلی نکریکل مسٹر سی لنگیا نائب صدرنشین بلدیہ بی سرینواس ریڈی ، اقلیتی قائدین محمد سمیع ، شیخ لطیف و دیگر موجود تھے ۔