میدک۔/9مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے دورہ میدک کے پیش نظر مقامی آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں سیلنگ، اے سی، کلرنگ اور دیگر مرمتی کاموں کی انجام دہی میں غفلت و سست روی برتنے پر ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ، ریاستی ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی نے گیسٹ ہاوز میں جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے مہتمم آر اینڈ بی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔