عہدیداروں کی عدم حاضری پر گرام سبھا ملتوی

یلاریڈی /8 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عہدیداروں کی غیر حاضری پر منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے آتماکور کی گرام سبھا کو ملتوی کردیا گیا ۔ آتماکور میں پنچایت سکریٹری مسٹر سرینواس نے انتظامات کئے اور گرام سبھا میں صرف واحد پنچایت سکریٹری ہی حاضر ہونے پر عوام نے سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ گرام سبھا میں محکمہ ٹرانسکو محکمہ ہاوزنگ اندرا کرانتی پدم ، طب ، صحت ، محکمہ تعلیم سے متعلقہ کسی ایک عہدیدار کی بھی حاضر نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ عہدیداروں کی غیر موجودگی میں گرام سبھا کا انعقاد کیوں کہہ کر سوال کیا ۔ جس سے گرام سبھا کو آخر کار ملتوی کردیا گیا ۔ سرکاری عہدیداروں کی اس طرح لاپرواہی و غیر ذمہ داری سے ترقیاتی کاموں پر منفی اثر پڑسکتا ہے ۔ جس سے عوام سخت مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں ۔ گرام سبھا ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے منعقد کی جاتی ہے ۔ جس سے عدم دلچسپی پر تعجب ہو رہا ہے ۔