عہدیداران کی لاپرواہی سے معذور بچے فوت

یلاریڈی 16 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)عہدیداروں کی لاپرواہی کے سبب منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں معذور نونہالوں کیلئے فزیوتھراپی کیمپ کا پتہ نہیں ۔ جس سے نونہال معذور بچے مایوس ہیں۔ ناگی ریڈی پیٹ پر ایم ای او آفس میں معذور بچوں کو فزیوتھراپی کیمپ منعقد کیا جاتا تھا لیکن اس سال تعلیمی سال کے آغاز سے آج تک منڈل میں فزیو تھراپی کیمپ کا انعقاد عمل میں نہ لایا گیا جس سے معذور بچے اور ان کے والدین میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے 15 گرام پنچایتوں میں 16 بچے معذور فزیوتھراپی کیمپ سے استفادہ کیا کرتے تھے، ہر پندرہ دن میں ایک بار منڈل ایم ای او آفس پر کیمپ کا انعقاد کیا جاتا تھا لیکن اس سال جنوری سے ہی منڈل میں آ:ی ای آر ٹی کی جائیداد خالی ہے جس پر کچھ عرصہ یلاریڈی آئی ای آر ٹی کو ناگی ریڈی پیٹ کی ذمہ داری دی گئی ۔ جنہوں نے جنوری سے اب تک صرف دو تین مرتبہ ہی منڈل میں فزیو تھراپی کیمپ منعقد کیا ۔ گذشتہ جون سے آج تک مگر کیمپ دیکھنے میں نہ آیا ۔ اطراف کے مواضعات سے تعلق رکھنے والے معذورین نونہالوں کی یہ بد نصیبی ہے یا پھر ذمہ داران کی لاپرواہی کیونکہ معذور غریب بچوں کے والدین کی حیثیت یہ نہیں کہ یہ اپنے بچوں کو کہیں خانگی دواخانہ لیجاکر فزیوتھراپی کرسکیں کم از کم ایک ماہ میں ایک مرتبہ کیمپ کا انعقاد کرنے کا نونہالوں کے والدین مطالبہ کررہے ہیں ۔ معذور بچوں کو علاج سے محروم رکھنا چرم نہیں تو اور کیا ہے ۔ فزیو تھراپی سے کچھ معذور طلباء میں بڑی حد تک تبدیلیاں رونما ہونے لگی تھیں جس کو نظر انداز کر کے کیمپ منعقد نہ کرنا باعث تشویش ضرور ہے ۔ ضلعی عہدیداروں کی اس جانب توجہ کی شدید ضرورت ہے تا کہ معصوم معذورین کو صحت مند بنانے کی کوشش جاری رہ سکے ۔