محبوب نگر ۔/28نومبر، ( راست ) SSSK شعبہ دعوت الی اللہ محبوب نگر کے زیر اہتمام عظیم الشان پیمانے پر تحریری مقابلہ بعنوان ’ عورت کا تحفظ کیونکر ممکن ؟‘ عورت عدم تحفظ کا شکار ہے بازاروں میں، کالج میں بس میں ، آفس میں عبادت گاہوں میں یہاں تک کہ خود گھر میں بھی اس کے سدباب کیلئے وضع کئے گئے قوانین عورت کے تحفظ میں ناکام ہیں پھر اس مسئلہ کا حل کیا ہے؟ اس سلسلہ میں ’ خواتین پر مظالم کی وجوہات‘ اور ممکنہ حل پر روشنی ڈالتے ہوئے تین صفحات پر مشتمل مضمون لکھیئے اس میں پہلا ، دوسرا، تیسرا مقام اور امتیازی کامیابی حاصل کرنے والوں کو قیمتی انعامات دیئے جائیں گے اور ترغیبی انعامات بھی رہیں گے۔ 13سال سے زائد عمر والے تمام مرد و خواتین اس مقابلے میں حصہ کے اہل ہیں۔ نام رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ 30نومبر ہے۔ مضمون پہنچانے کی آخری تاریخ 31ڈسمبر2015ء ہے ۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات9052970054 ، 9866803078 ہے۔