عورتوں کے حقوق کی پاسداری اور سماجی پاکیزگی ہمارا قومی فریضہ ہے۔ پروفیسر اختر الوسیع

عالمی یوم خواتین او رقومی صفائی جودھپور میں حسن وخوبی سے منایاگیا
جودھپور۔ ڈائرکٹریٹ آف فیلڈ پبلی سٹی حکومت ہند کے زیراہتمام مارواڑ مسلم ایجوکیشنل اینڈویلیفر سوسائٹی جودھپور اور مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے اشتراک سے عالمی یوم خواتین او رقومی صفائی مہم کے پانچ روزہ تقریبا ت کا اہتمام کیاگیا۔

جس میں مختلف درجات میں تعلیم پارہے طلبہ وطالبات نے مختلف پروگراموں میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیا۔ ان میں رنگولی ‘ مہندی‘ پوسٹر ‘مضمون نویسی کے مقابلے شامل تھے۔

اس سلسلے میں مارواڑ مسلم ایجوکینشل اینڈ ویلفیر سوسائٹی اور مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے زیراہتمام چلنے والے تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات نے عوامی بیداری کے لئے ایک ریالی نکاگلی جسے اس سے قبل ایک خصوصی پروگرام میں مولانا آزاد یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات نے ایک نکڑ ناٹک پیش کیا۔

جس سے میں لڑکیوں کی اہمیت او رسماج میں ان کے درجے کو بلند کرنے کے لئے لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی گئی۔

اس جلسے میں نہرویوا کیندرکے ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر شیام سند رجوشی ‘ بھارت سرکارکے جودھپور ڈیویثرن کے فیلڈ پبلی سٹی افیسر راجیش کمار مینا‘ جودھپور میں اسٹنٹ ڈائرکٹر اجے وردھن آچاریہ واسٹنٹ فیلڈ پبلی سٹی افیسر خیم راج سونی موجود تھے۔

اب سب نے مارواڑ مسلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی اور مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے طلبہ وطالبات کے سماجی شعور ‘ ہنر مندی اور حب الوطنی کو سراہا۔

اس موقع پر مارواڑ مسلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے جنرل سکریٹری جناب محمد عتیق ‘ سابق صدور شبیراحمد خلجی ‘ حاجی عباداللہ قریشی ‘شوکت انصار او رحنیف لوہانی موجودتھے۔تقریب کی صدرات کرتے ہوئے مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے صدر ( وائس چانسلر) پدم شری پروفیسر اختر الوسیع نے کہاکہ ہمارا ملک دنیا میں اس اعتبار سے منفرد ہے کہ یہاں عورت کو دیوی کے روپ میں پوجا جاتا ہے لیکن کیسی ستم ظریفی ہے کہ سماج میں عورتوں سے متعلق تمام مظالم او رناانصافیاں انہیں کامقدر ہوگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلام میں لڑکیوں کو زندہ دفنا کی رسم قبیح کو ختم کیا اور اسلام میں بیٹی کو ررحمت ‘ بیوی کو نعمت او رمان کو جنت قراردیا۔ اس لئے مسلم معاشرے میں عورتوں کے حقوق کو پامال نہیں ہونے دینا چاہئے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اسلام میں صفائی کو آدھا ایمان قراردیاگیا ہے اس لئے اپنے گھروں او رعلاقوں کوصاف ستھرا رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔

مارواڑ مسلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیرسوسائٹی کی طرف سے جنرل سکریٹری محمد عتیق نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ سماج میں اچھائی اور بھلائی کے لئے ہم ہرکام کا حصہ بننے کو تیار ہیں۔ اس موقع پر مختلف مقابلو میں کامیا ب ہونے والے طلبہ وطالبات کو انعاما ت سے نوازہ گیا۔