عوام یہ فیصلہ کرے گی کہ اسے گاندھی کا ہندوستان چاھیئے یا گوڈسے کی ذہنیت رکھنے والا ہندوستان چاھیئے ء راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ پانچ سال پہیلے جب مودی کہیں ریلی کرتے تھے تو کہتے تھے اچھے دن ، سامنے سے جواب ملتا کہ آئینگے ، اور بات بہت مشہور ہو گئی تھی ۔ مگر اب ہندوستان بدل چکا ہے اب اگر کہیں سے بھی اواز اتی ہے ’چوکیدار ’ تو سامنے سے جواب ملتا ہے کہ چور ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش ،راجستھان اور چھتیس گڑھ کے انتخابی نتائج نے بی جے پی کے جھوٹے وعدوں کے پول کھول دی ہے ، ہم نے وہاں کی عوام سے جو بھی وعدے کئے اسے پورا کر دکھایا ،اور حکومت بنے کے دو دن کے اندر ہی کسانوں کا قرضہ معاف کیا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دہشت گرد مسعود اظہر کو بی جے پی سرکار نے پاکستان کے حوالہ کیا ۔ کانگریس نہ ہی اس ملک کو کو ہر انقلاب سے ہمکنار کرایا ،چین کے ڈوکلام کی دراندازی کو بھی راہل گاندھی نے نریندر مودی کی کمزور قومی قیادت پر محمول کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے کسی ایجنڈے کے بغیر چین کے سربراہ سے ملاقات کی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی اور ار ایس ایس کے پاس نفر ت،خوف اور دہشت گردی کے علاوہ کچھ نہیں ہے ،اب اس ملک کو فیصلہ کرنا ہے کہ اس ملک کو انگریزوں سے لڑنے والے مہاتما گاندھی کا ملک چاھیئے یا انگریزوں کی چمچہ گری کرکے انکے تلوے چانٹنے والوں کی سوچ رکھنے والا ہندوستان چاھیئے ۔
اس سے پہیلے کانگریس کے دہلی کی صدر شیلا دیکشت نے تمام آراکین کو جنجھوڑتے ہوئے کہا کہ دہلی کی ساتوں سیٹوں میں کانگریس کو کامیابی ملنی چاھیئے ۔صدر کانگریس نے شیلا دکشت ، ہارون یوسف ،پی سی چاکو،اور جے پی اگر وال کی ہمت آفزائی کی ۔
(سیاست نیوز)