صدر کانگریس پارٹی سدا سیو پیٹ ستیہ نارائن کی پریس کانفرنس
سدا سیوا پیٹ ۔ 21 ؍ اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدا سیوپیٹ کانگریس پارٹی صدر و سابق صدرنشین بلدیہ ستہ نارائن نے مقامی کانگریس پارٹی آفس پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ 10 سالہ کانگریس دور اقتدار میں بے شمار فلاحی و ترقیاتی کام انجام دیئے گئے ہیں ۔ سابق ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی نے گذشتہ میں ترقیاتی کاموں کو انجام دینے میں بالکل ناکام ہوئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کے سابق رکن اسمبلی جگاریڈی نے اپنے دور اقتدار میں سنگاریڈی ضلع کلکٹر کے دفتر کی نئی عمارت ‘ نئی جیل کی عمارت ‘ دواخانہ کی نئی عمارت ‘ راجیوگاندھی پارک ‘ کورٹ کی نئی عمارت جیسے کئی تاریخی کام انجام دیئے ۔ اس موقع پر رکن بلدیہ عبدالواحد نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کانگریس کے 10 سالہ دور اقتدار میں سدا سیوپیٹ کے غریب عوام کو 5000 پلاٹس تقسیم کئے گئے جبکہ ٹی آر ایس پارٹی کے دوراقتدار میں آتے ہی ان پلاٹس پر غریب عوام کو جانے نہیں دیا ۔ آج تلنگانہ کی عوام جاگ چکی ہے وہ اب ٹی آر ایس کو سبق سکھانے کے لئے تیار ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعلیٰ کی دختر ایم پی کے کویتا نے مسلمانوں کو پرندوں سے تعبیر کیا اور مسلمانوں کو کبوتر کہا اس موقع پر سابق رکن بلدیہ محمد خلیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ چندر شیکھرراؤ نے ریاستی مسلمانوں کے ساتھ 12% تحفظات کا وعدہ کر کے انہیں دھوکہ دیا اور پارلیمنٹ میں تین طلاق کے بل کوروکنے کے لئے کوشش نہیں کی اور خاموش رہے ۔ ٹی آر ایس پارٹی راست طور پر بی جے پی کا ساتھ دے رہی ہے اور نریندرمودی کے اشاروں پر کام کر رہی ہے ۔ اس موقع پر رکن بلدیہ سری سلیم ‘ پون ‘ صدر کانگریس اقلیتی سیل صدر لئیق الرحمن ‘ محمد صابر ‘عبدالروف ‘ محمد خلیل‘ محمد حاجی موجود تھے ۔