جمعرات , دسمبر 12 2024

عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری

ٹیگور ہائی اسکول شاد نگر میں طلبہ سے ڈی سی پی شریمتی انوسیا کا خطاب

شاد نگر۔/21جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ناگہانی واقعات کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کی حفاظت ، ناجائز حرکتوں کی روک تھام، لڑائی جھڑے جیسے واقعات پر خصوصی نظر پولیس کی ذمہ داری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سائبر آباد ڈی سی پی شریمتی انوسیا نے شاد نگر کے ٹیگور ہائی اسکول میں منعقدہ پروگرام سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے طلباء کو پولیس شی ٹیم سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ اسکولس اور کالجس کے پاس یا پھر احاطہ کالجس یا پھر اسکولس میں ریاگنگ یا پھر لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ یا کسی بھی طرح کی ناجائز حرکتوں کے متعلق تفصیل کے ساتھ واقف کروایا اور کہا کہ لڑکیوں کے ساتھ ریاگنگ یا پھر ناجائز حرکتوں کا سامنا کرنے پر فوری متعلقہ پولیس اسٹیشن یا پھر شی پولیس ٹیم سے رجوع ہوتے ہوئے راست یا پھر فون کے ذریعہ شکایت کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈی سی پی سائبر آباد شریمتی انوسیا نے طلباء پر زور دیتے ہوئے اچھی زندگی گذارنے کیلئے دور حاضر میں تعلیم کے حصول کو بے حد ضروری قرار دیا۔ سخت محنت اور جستجو کے ساتھ تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنی منزل کو پانے کی کوشش کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر شی پولیس ٹیم کے متعلق طلباء کوواقف کروایا گیا۔ اس موقع پر سائبرآباد سی آئی شریمتی سنیتا، شاد نگر ٹاون سی آئی اشوک کمار، وائی ایس آر پارٹی قائد سداکر ریڈی، ٹاگور ہائی اسکول چیرمین و صدر راجیندر پرساد اور دیگر نے مخاطب کیا۔

TOPPOPULARRECENT