ماناکنڈور۔/5اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام کے بھرپور تعاون سے ہی تلنگانہ کی ترقی ہوگی۔ کسی بھی سیاسی وابستگی کے بغیر سبھی پارٹیاں، قائدین متحدہ تلنگانہ ریاست کی ترقی کے لئے جٹ جانا چاہیئے۔ رکن اسمبلی مانا کنڈور آر بالکشن نے پرخلوص مشورہ دیا۔ منڈل کے گولاپلی میں ایس سی، ایس ٹی سب پلان فنڈز 5لاکھ کے خرچ سے شروع کردہ سی سی روڈ کے کاموں کا 4لاکھ ہے۔ بی آر جی ایف فنڈز سے شروع کئے جانے والے بور موٹر کا انہوں نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 1400 نوجوانوں کی قربانی سے تلنگانہ ریاست کا خواب پورا ہوا ہے۔ گولا پلی موضع کو ہی ذہن میں رکھ کر اسکی ترقی کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ زیر آب مواضعات کی ترقی کیلئے خصوصی کوشش کروں گا۔ دسہرہ سے عمر رسیدہ افراد، بیواؤں کو ایک ہزار ماہانہ وظیفہ، معذوروں کو 15سو روپئے وظیفہ دیا جائے گا۔اس سلسلہ میں وسیع پیمانے پر مستحقین کی نشاندہی کی جارہی ہے۔ گاؤں کی آخری سرحد پر باؤلیوں کے ذریعہ آبپاشی کی سہولت فراہم کی جائے گی اور منرل واٹر پلانٹ قائم کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں ایم پی پی پی پریم لتا، بجنکی زیڈ پی ٹی سی ٹی شرت راؤ، ایم پی ڈی او کشن سوامی، ریاستی قائدین نرسمہا ریڈی، انگولا ایکانندم، سرپنچ ایم پدما، ایم پی ٹی سی جاڈا رویندر ریڈی وغیرہ شریک تھے۔