ضلع جگتیال میں جرائم میں کمی ، ضلع ایس پی سندھو شرما کی پریس کانفرنس
جگتیال۔یکم جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )جگتیال ضلع ایس پی سندھو شرما نے DPOآفس میں پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس نے ضلع میں جرائم کی روتھام کیلئے ایک لائحہ عمل تیارکیاہے۔ ، انہوں نے کہا کہ سال 2018 میںجملہ 2,243 مقدمات درج کئے گئے،گذشتہ سال کی بہ نسبت اس سال 29مقدمات کی کمی ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ گلف ایجنٹس اور بروکرس پر خصوصی نگاہ رکھی گئی ہے،اسی طرح گٹکھہ، ڈرکس پر بھی پولیس کی کڑی نظر رکھی گئی،انہوں نے کہا کہ لوک عدالت کے ذریعہ 497مقدمات کی یکسوی کی گئی،اسی طرح گانجہ کئی مقامات پر ضبط کیا گیا ، اور مقدمات درج کئے گئے ،انہوں نے کہا کہ 2.565گرامس گانجہ کو ضبط کیا گیا۔اور 18 افراد پر مقدمات درج کئے گئے،ضلع میں تمام مقامات پر پولیس آپریشن کیا گیا جس میں 207بچوں کو گرفتارکیا گیا اور 127بچوں کو انکے ماں باپ کے حوالے کیا گیا بچہ مزدوری خاتمہ کیلئے بھی محکمہ پولیس کا م کی ہے،انہوں نے کہا کہ 80بچوں کو ریونیو ہوم کو روانہ کیا گیا،انہوں نے کہا کہ 2018میں ٹرافک محکمہ پولیس میں بھی کنٹرول کی ہے، اور کہا کہ ڈائیل 100کے ذریعہ 11,803فون کالس موصل ہوئے جس میں 342مقدمات درج کئے گئے ،جگتیال ،کورٹلہ منٹ پلی ،دھرما پوری،اور دیگر مقامات 13مرتبہ کارڈن سرچ کئے گئے،ضلع میں 31لائسنس بندوق رکھنے والے افراد کی نشاندھی کی گئی،جس میں 19ڈپازٹ کرلئے گئے، جگتیال علاقہ سے عوام گلف ممالک کا رخ کررہی ہے، اس علاقہ سے نقلی ایجنٹس اور بروکرس بہت زیادہ موجود ہے، اس پر بھی پولیس کڑی نظر رکھی ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ آن لائین کے ذریعہ1133درخواستیں موصل ہوئی ،جس میں 161درخواستیں زیر التوا ہے،انہوں نے کہا کہ جگتیا ل ضلع میں محکمہ پولیس جرائم کے روتھام کیلئے کام کررہی ہے،خواتین اور طالبات کی حفا ظت کیلئے شی ٹیم کی تشکیل دی گئی،جس سے جگتیال ضلع میں کرائم میں کمی ہوئی،انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی حفاظت اور تحفظ کیلئے کام کررہی ہے۔نوجوانوں کو ضلع ایس پی نے التماس کیا کہ تعلیم پر توجہ دیں جرائم اور دیگر کرائم سے اپنے آپ کو بچائے رکھے ،اس موقع پر اڈیشنل ایس پی مورلیدھر ،موجودتھے۔