کریم گنر /23 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ میں مل جل کر خوشحال زندگی گذارنے کیلئے ریاستی حکومت مبسوط لائحہ عمل اور ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر ایٹالا راجندر نے منگل کی شام کریم نگر میں ٹی آر ایس کے زیر اہتمام منعقدہ دعوت افطار پروگرام کو پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح تلنگانہ میں رمضان مبارک اور عید منانے کی کوشش کی جارہی ہے اس کی مثال دوسری ریاستوں میں نہیں ملتی ۔ مسلمانوں کی فلاح و بہبود اور ان کی خوشحال زندگی کیلئے حکومت ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہیں ۔ اس موقع پر گنگولا کملاکر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گنیش تہوار بھی اسی طرح ہم ہندو مسلم ملکر منائیں گے ۔ گنیش تہوار کیلئے مسلم بھائی تعاون کریں ۔ رکن اسمبلی پی مدھو ، مئیر کارپوریشن سردار رویندر سنگھ ، ٹی آر ایس اقلیتی سیل ضلع صدر سید اکبر حسین کارپوریٹر عارف محمد جمیل الدین زیڈ پی معاون رکن شیخ یوسف وغیرہ اس موقع پر موجود تھے ۔ مولانا خواجہ علیم الدین نظامی نے دعاء کی مولانا مشتاق احمد نظامی نے نظام مغرب کی امامت کی بعد ازاں عشائیہ کا اہتمام تھا ۔ جس میں کافی بدنظمی دیکھی گئی ۔ بہت سارے افراد کھانے کھائے بغیر ہی واپس لوٹ گئے ۔ ٹی آر ایس کے مسلم قائدین بھی مسلم روزہ داروں پر توجہ دینے کے بجائے صرف اعلی قائدین عہدیداروں کے پاس بھی مصروف دیکھے گئے ۔ بہت سارے بزرگ کچھ دیر تک بیٹھ کر اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے ۔