عوام کی تکالیف دو رکرنے شہر میں کیرو پراکٹک کلینک کے قیام کی ضرورت

پالمیر یونیورسٹی کے کیرو پراکٹک ڈاکٹرز کے اعزاز میں قیامگاہ پر عصرانہ : ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کا اظہار خیال
حیدرآباد ۔ 31 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی قیام گاہ پر پالمیر یونیورسٹی امریکہ کے کیرو پراکٹک ڈاکٹرز کے اعزاز میں عصرانہ کا اہتمام کیا گیا ۔ پروفیسر معین انصاری چیرمین بورڈ آف نیوٹریشن پالمیر یونیورسٹی اور محترمہ شاہدہ انصاری نے کیرو پراکٹک کے فیکلٹی ممبرز پروفیسر ڈاکٹر لیسا جیول وڈاکٹر ٹمک لارک کے علاوہ تمام کیرو پراکٹک ڈاکٹرز کا جناب زاہد علی خاں سے تعارف کروایا ۔ جناب زاہد علی خاں نے تمام ڈاکٹرز کا ادارہ سیاست کی جانب سے خیر مقدم کیا اور کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پالمیر یونیورسٹی کے کیرو پراکٹک ڈاکٹرز گذشتہ کئی برسوں سے نہ صرف ہندوستان بلکہ شہرحیدرآباد کے تاریخی مقامات کا معائنہ کرنے کے ساتھ پانچ روزہ مفت کیرو پراکٹک میڈیکل کیمپ میں شرکت کررہے ہیں ۔ جس کا پالمیریونیورسٹی امریکہ و ادارہ سیاست کے تعاون سے انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ انہوں نے یونیورسٹی کے ذمہ داروں کے علاوہ پروفیسر معین انصاری کا شکریہ ادا کیا جن کی رہنمائی میں ڈاکٹروں کی ٹیم حیدرآباد میں مفت کیروپراکٹک میڈیکل کیمپ میں شرکت کررہی ہے ۔ جناب زاہد علی خاں نے کہا کہ پالمیر یونیورسٹی امریکہ کے ڈاکٹرز اور پروفیسرز کے لیے ادارہ سیاست کا ہمیشہ تعاون رہے گا اور ان سے جتنی بھی مدد اور تعاون کی ضرورت ہو وہ پورا کرنے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری یہ خواہش ہے کہ حیدرآباد میں کیروپراکٹک کا کلینک قائم ہو تاکہ ریاست تلنگانہ خاص طور پر حیدرآباد کے عوام کی تکالیف دور ہو سکیں ۔ پروفیسر معین انصاری نے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست ، جناب ظہیر الدین علی خاں مینجنگ ایڈیٹر سیاست اور جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کا شکریہ ادا کیا ۔ جن کا تعاون ہمیشہ سے نہ صرف ان کے ہاتھ ہے بلکہ پالمیر یونیورسٹی کے کیروپراکٹک ڈاکٹرز کے ساتھ ہے تمام ڈاکٹرز کی خواہش حیدرآباد کے تاریخی مقامات کا دورہ کرنا اور میڈیکل کیمپ میں شرکت کرنا ہوتا ہے اور حیدرآباد کی مہمان نوازی سے متاثر ہے ۔ محترمہ شاہدہ انصاری نے کہا کہ ادارہ سیاست نہ صرف طبی میدان میں بلکہ سماجی ، تہذیبی اور خواتین اور طلباء وطالبات کو تعلیم کے میدان میں آگے آنے ہمیشہ کوشاں ہے اور کئی فلاحی سرگرمیوں کیلئے اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے مسائل کو بے باکی سے حکومت کے سامنے پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست ، جناب ظہیر الدین علی خاں مینجنگ ایڈیٹر و اور جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح سے سب کا تعاون ہمیشہ کی طرح رہے گا ۔ فیکلٹی ممبر پروفیسر لیسا جیول نے جناب زاہد علی خاں کے تعاون اور مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ کیرو پراکٹک کیمپ کیلئے ان کا تعاون و سرپرستی ہمیشہ کی طرح جاری رہے گی ۔ پروفیسر ٹمک لارک نے کہا کہ انہیں ہندوستان میں حیدرآباد میں آکر بہت خوشی ہوئی یہاں کی عوام اور تاریخی مقامات سے کافی متاثر ہوئے ۔ انہوں نے کیرو پراکٹک کی اہمیت اور افادیت کا تفصیلی ذکر کیا ۔ جناب ظہیر الدین علی خاں مینجنگ ایڈیٹر سیاست ، جناب اسمعیل سیف الدین ، جناب محمد نعیم ، ڈاکٹر سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ کے علاوہ مہمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست نے کیرو پراکٹک ڈاکٹرز و مدعوین کا شکریہ ادا کیا ۔