عوام کی بہتر صحت اور علاج کیلئے کئی اختراعی اسکیمات

سنگاریڈی میں ’’آنکھوں کی روشنی اسکیم ‘‘ سے متعلق شعور بیداری اجلاس ‘ ٹی ہریش راؤ کا خطاب

سنگاریڈی5 ؍ اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے خصوصی طور پر متعارف کی جانے والی اسکیم کنٹی ویلگو (آنکھوں کی روشنی ) اسکیم کی عمل آوری سے متعلق متحدہ ضلع میدک کا ایک خصوصی شعور بیداری اجلاس جدید کلکٹریٹ آڈیٹوریم سنگاریڈی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میںریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راو ‘ ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی ‘اسپیشل سکریٹری( سی ایم او ) و سنئیر آئی اے ایس آفیسر و محکمہ صحت کی پرنسپل سکریٹری شانتی کماری‘ اضلاع میدک ‘سدی پیٹ ‘ سنگاریڈی کے کلکٹرس کے دھرما ریڈی ‘ پی وینکٹ ریڈی ‘ وی وینکٹیشورلو کے علاوہ عوامی منتخبہ نمائندوںاور اعلی عہدیداروں نے شرکت کی ۔وزیر آبپاشی ٹی ہریش راو نے کہا کہ حکومت تلنگانہ نے ریاست کے تقریبا 3.5کروڑ عوام کیلئے کنٹی ویلگو اسکیم ( آنکھوں کی روشنی) کیمپ کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے ضرورت مندوں کے لئے مفت میں چشمہ بھی فراہم کئے جائیںگے جس کے لئے ریاستی حکو مت نے 106 کروڑ روپئے بھی منظور کئے ہیں ۔ مذکورہ اسکیم آنکھوں کی روشنی کا 15؍ اگست کو وزیر اعلی کے چندراشیکھر ر او‘ ضلع میدک کے توپران منڈل کے موضع ملکا پور سے آغاز کریں گے۔ ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راو نے متحدہ ضلع میدک کے تمام کلکٹرس کے بشمول اعلی عہدیداروں پر زور دیا کہ جس انداز میں رعیتو بندھو اسکیم کی عمل آوری کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے اسی طرح متحدہ ضلع میدک میں آنکھوں کی روشنی اسکیم کو بھی کامیاب بنانے کی کوشش کریں ۔ ریاستی وزیر ٹی ہریش راو نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے غریب و ضرورت مند عوام کیلئے آغاز کی جارہی آنکھوں کی روشنی اسکیم ملک کی اپنی نوعیت کی پہلی اسکیم ہوگی جس کی ملک کے دیگر ریا ستوں میں کوئی مثال نہیں ہے ۔ وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راو ریاست کے غریب عوام کی بہتر سے بہتر صحت علاج و معا لجہ کیلئے کئی ایک اختراعی اسکیمات کو ریاست میں روبہ عمل لا رہے ہیں جس کی دیگر ریاستیں تقلید کر نے پر مجبور ہیں ۔ متحدہ ضلع میدک میں کنٹی ویلگو اسکیم ( آنکھوں کی روشنی) کیمپ کے پروگرام کو کامیاب بنا نے کے لئے اضلاع میدک میں 23 ‘سنگاریڈی میں 39 سدی پیٹ میں 27 محکمہ صحت کے عہدیداروں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیجارہی ہے متعلقہ اضلاع کے کلکٹرس کی ذمہ داری ہے کہ وہ مذکورہ ٹیموں کے ذریعہ بنیادی سطح سے کنٹی ویلگو ا سکیم سے متعلق عوام میں شعور پیدار کر تے ہوئے اس سے استفادہ کر تے ہوئے کامیابی سے ہمکنار کریں تاکہ حکومت جس مقصد کے تحت کنٹی ویلگو پروگرام کو روبہ عمل لارہی ہے اس کا مقصد حاصل ہو سکے ۔ اس اسکیم کی عمل آواری کے لئے خواتین کے ڈاکرا گروپس سیلف ہیلپ گروپس کے علاوہ رضاکا رانہ تنظیموں سے تعاون حاصل کر تے ہوئے کامیاب بنا نے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ مذکورہ اسکیم کی عمل آواری میں پیش آنے والی رکاوٹوں کو قبل از وقت دور کرتے ہوئے آنکھوں کی روشنی پروگرام کی عمل آوری کے اقدامات کو یقینی بنا ئیں ۔ اسپیشل آفیسر (سی ایم او ) و سنئیر آئی اے آفیسر شانتی کماری نے کہا کہ ریاستی حکو مت غریب عوام کی فلاح و بہبود کے مقصد کے تحت آنکھوں کے عارضہ سے متاثر یا آنکھوں کی روشنی بینا ئی میں کمی جیسے مسائل سے دوچار عوام کو راست فائدہ پہنچا یا جائیگا۔ سرکاری عہدیدار اور عوامی منتخبہ نمائندے آپسی تعاون و تال میل کے ذریعہ کنٹی ویلگو پروگرام کو کامیاب بنائیں ۔ڈپٹی اسپیکرپدما دیویندر ریڈی ‘ پی سدھا کر ریڈی ایم ایل سی ‘ ارکان اسمبلی چنتا پربھا کر‘ ستیش کمار‘ ایس رام لنگا ریڈی ‘ جی مہپال ریڈی ‘ وی وینکٹیشور لو سنگاریڈی ‘کے دھرما ریڈی میدک ‘ پی وینکٹ ریڈی سدی پیٹ ‘ کلکٹرس نے بھی مخا طب کیا۔ضلع پریشد چیرمین میدک راجہ منی مرلی دھر یادو‘ ارکان کونسل محمد فرید الدین‘ایم بھوپال ریڈی کے علاوہ متحدہ ضلع میدک کے تمام محکمہ جات کے علی عہدیداروں نے شرکت کی ۔