نئی دہلی ۔24مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت پر عام آدمی کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے سینئر قائد نریش اگروال نے آج کہا کہ لوک اچھے دن کی امید رکھنا چھوڑ چکے ہیں ۔ نریندر مودی اپنا زیادہ تر وقت بیرون ملک گزار رہے ہیں جب کہ کاشتکار ‘ نوجوان ‘ خواتین اور اقلیتیں مصائب کا شکار ہیں ۔ سماج وادی پارٹی قائد نریش اگروال نے کہا کہ اشتعال انگیز بیانات دینے پر سماج وادی پارٹی نے اپنے قائدین کے خلاف کیا کارروائی ہے ۔