محبوب نگر ۔ /30 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدی حلقہ جات میں بجٹ مختص کرنے میں سرینواس گوڑ تعصب برت رہے ہیں ۔ یہ الزام فلور لیڈر کانگریس بلدیہ نے مقامی ایم ایل اے پر عائد کیا ۔ وہ پارٹی آفس میں پریس کانفرنس سے مخاطب تھے ۔ روی کشن فلور لیڈر کانگریس بلدیہ نے کہا کہ ٹی آر ایس لیڈرس کونسلرس کو ہی بجٹ دیا جارہا ہے اور شہر کے اہم چوراہوں اور سڑکوں پر ایم ایل اے کے بڑے بڑے ہورڈنگس نصب کئے گئے جس میں بتایا گیا ہے کہ حلقہ اسمبلی محبوب نگر کی ترقی کیلئے 2 ہزار کروڑ خرچ کئے گئے ۔ انہوں نے تعجب ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بھاری رقم خرچ کی گئی ہے تو پھر ایسی ترقی کہاں ہوئی ؟ انہوں نے وضاحت کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جھوٹا پروپگنڈہ کیا جارہا ہے ۔ روی کشن نے مزید کہا کہ محبوب نگر میں 310 مکانات ہی تعمیر ہوئے ہیں ۔ ان میں سے 100 مکانات غیر مستحقین کو دیئے گئے ۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر الزام لگایا کہ جھوٹے وعدے اور سبز باغ دکھاتے ہوئے عوام کو گمراہ کررہی ہے ۔ اس موقع پر لکشمن یادو کونسلر ، بالا سوامی سابق کونسلر ، سی جے نہرو و دیگر موجود تھے ۔