آئی ٹی ہب کے ذریعہ آخر کتنے افراد کو روزگار ملے گا؟ گوپال شرما کا استفسار
نظام آباد:8؍ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ جنا سمیتی کے لیگل سیل کمیٹی کے ریاستی چیرمین مسٹر گوپال شرما ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ نظام آباد میں ایک ہفتہ قبل وزیر آئی ٹی مسٹر کے ٹی آر نے آئی ٹی ہب کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور نوجوانوں کو آئی ٹی ہب کے ذریعہ ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا مسٹر گوپال شرما نے کہا کہ کے ٹی آر قبل ازیں ہی ریاست کے کھمم ، ورنگل ، محبوب نگر اور کریم نگر میں آئی ٹی ہب کا سنگ بنیاد رکھا تھا ۔ اس بارے میں استفسار کرتے ہوئے گوپال شرما نے کہاکہ جن اضلاع میں آئی ٹی ہب کی تعمیر کیلئے اراضی حاصل کی گئی کیا اگر اراضی حاصل ہوئی تو عمارت کی تعمیر عمل میں آئی ؟اگر عمارت کی تعمیر مکمل ہوئی تو آئی ٹی ہب کے ذریعہ کتنے افراد کو ملازمتیں فراہم ہوئی ہے اس بارے میں وائٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔ل مسٹر گوپال شرما نے کہا کہ چیف منسٹر اور ان کے فرزند اور ان کی دختر اور ان کے بھانجے ریاستی عوام کو ہر روز نئے انداز میں گمراہ کررہے ہیں اور نظام آباد میں اپنی بقاء کیلئے آئی ٹی ہب کا ڈرامہ شروع کیا ہے ۔ ریاستی سطح پر انفارمیشن ٹکنالوجی کی پالیسی انتہائی ناقص ہے اور کے ٹی آر کی جانب سے پیش کئے جانے والے اعدا د و شمار میں تضاد ہے عوام کو دھوکہ دینا ہی ٹی آرایس پارٹی کا مقصد ہے ۔ اقتدار میں آنے سے قبل کئی اعلانات کئے گئے تھے اقتدار میں آنے کے بعد عوام سے کئے گئے اعلانات سے انحرف کرلیا ۔ ضلع کی عوام حکومت کے کارناموں سے نالاں ہے ۔ سری رام ساگر پراجیکٹ سے ایک ٹی ایم سی پانی چھوڑنے کے کسانوں کے جائز مطالبہ کی تکمیل سے حکومت قاصر ہے ۔ انہوں نے کودنڈہ رام کی گرفتاری پر بھی سخت مذمت کرتے ہوئے حکومت کو کودنڈہ رام کے نام سے بھی خوف ہے ۔ انہوں نے کے ٹی آر سے انفارمیشن ٹکنالوجی کے بار ے میں وائٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔