عوام کو ڈرا دھمکاکر رقم ہڑپنے والا شخص گرفتار

حیدرآباد /4 جون ( سیاست نیوز ) شاہین نگر کے علاقہ میں عوام کو ڈرا دھمکاکر رقم چھینے والے ایک شخص کو بالاپور پولیس نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے مہلک ہتھیار خنجر کو ضبط کرلیا ۔ صبح کی پٹرولنگ پارٹی نے اس شخص کو گرفتار کیا ۔ تعجب ہے کہ اس کی ان حرکتوں پر روک نہیں تھی اور شکایت بھی پولیس کو صول نہیں ہوئی تھی ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایل بی نگر مسٹر ایم وی راؤ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران گرفتار 26 سالہ علی بن عود کو گرفتار کرلیا ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ پیشہ سے آٹو ڈرائیور عود خاطر خواہ کمائی نہ ہونے اور اخراجات کی پابجائی کیلئے لوگوں کو لوٹنے لگا تھا ۔ اکثر شاہین نگر کے علاقہ میں سنسان علاقوں پر ٹھہرتا تھا ۔ اور آٹو سے اترنے والے مسافرین کو غور و خوص کرنے کے بعد ڈرا دھمکاکر رقم چھین لیا کرتا اور عوام کو خوف زدہ کرنے کیلئے وہ انہیں ہتھیار دکھایا کرتا تھا ۔ کل پٹرولنگ پارٹی کی گشت کے دوران مشتبہ نقل و حرکت پر حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کی گئی اور اس نے ا پنے جرم کو قبول کرلیا ۔