نظام آباد :یکم ؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نئے سال کے موقع پر ریاستی وزیر پوچارام سرینواس ریڈی نے عوام کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے عوام کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ان ے علاوہ ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتارانا ، پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا کے علاوہ رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا، رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا، قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر، ضلع کانگریس صدر طاہر بن حمدان ، صدر ضلع ٹی آرایس ایگا گنگاریڈی کے علاوہ دیگر نے عوام کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی ۔ نئے سال کے موقع پر پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے ضلع کلکٹر سے ملاقات کی اور انہیں نئے سال کی مبارکباد پیش کی ۔ ساوتھ زون اے سی پی آنند کمار کے علاوہ دیگر نے بھی عوام کو مبارکباد پیش کی ضلع کلکٹر کی قیام گاہ پر روایتی تقریب منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر مختلف افراد نے ضلع کلکٹر کے کیمپ آفس پہنچ کر مبارکباد پیش کی۔ ضلع میں کل رات نئے سال کی تقریب کے موقع پر عوام کی جانب سے زبردست جشن منایا گیا ۔