عوام کو لفٹ دینے کے بہانے لوٹنے والے رہزن گرفتار

چکڑپلی پولیس کی کیاب ڈرائیور کیخلاف کارروائی
حیدرآباد 14 فروری (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے دو رہزنوں کو گرفتار کرلیا جو لفٹ دینے کے بہانے عوام کو لوٹ لیا کرتے تھے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون رادھا کشن راؤ نے کہاکہ 30 سالہ ڈی انیل کمار اور 23 سالہ ایم سری سیلم مشیرآباد علاقہ میں ایک شخص کو لفٹ دینے کے بہانے اُسے گاڑی پر بٹھالیا اور بعدازاں اُسے سنسان علاقہ میں لیجاکر بلیڈ سے دھمکاکر 2500 روپئے نقد ، دستی گھڑی، موبائیل فون اور دیگر اشیاء چھین لیا۔ پولیس چکڑپلی نے اِس سلسلہ میں مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ انیل کمار پیشہ سے کیاب ڈرائیور ہے۔ وہ سری سیلم کے ساتھ گزشتہ 8 ماہ سے اِس قسم کی وارداتوں میں ملوث ہورہا تھا۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا۔