حیدرآباد ۔30 جنوری ( سیاست نیوز) رچہ کنڈہ پولیس نے ایک رہن سنٹر کے مالک اور اس کے ملازم کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے 30سالہ سی شرما عرف چترا رام شرما عرف سنیل شرما اور اس کے ملازم 20سالہ لکشمن جاٹ کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ان دونوں کے قبضہ سے 27 لاکھ مالیتی 67 تولہ سونا اور 18کیلو چاندی کو ضبط کرلیا ۔ بھونگیر زون کے مناکنڈور پولیس حدود میں پولیس نے پان بروکر رہن سنٹر مالک کے خلاف ایک شکایت حاصل کی تھی جس نے ایک شہری کو دھوکہ دے کر اپنے آبائی مقام راجستھان چلا گیا تھا ۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد جال بچھاکر سنیل شرما اور اسکے ملازم کو راجستھان سے طلب کرتے ہوئے یادگیری گٹہ بس اسٹیشن کے قریب گرفتار کرلیا ۔