عوام کو بیمہ پالیسی سے واقف کروانا ضروری

یلاریڈی /12 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل تاڑوائی کے ارگنڈہ بسواناپلی سے تعلق رکھنے والے 711 افراد کا بیمہ کروایا گیا ۔ راجم پیٹ اسٹیٹ بینک منیجر مسٹر ہری کرشنا نے مزید بتایا کہ موضع شیوار میں ضامن روزگار اسکیم کے کام چل رہے مقام پر پہونچ کر وزیر اعظم جیون جیوتی بیمہ اسکیم اور پردھان منتری سرکھشا یوجنا اسکیم کے تحت 850 افراد کا انتخاب کرکے ان میں سے 711 افراد کا بیمہ کروایا گیا ۔ ضلع بھر میں سب سے پہلے یہ پروگرام یہاں سے آغاز کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر بینک عملہ میں انودیپ ، سرینواس ، گنیش ، راجیش ، اندرا کرانتی پرم اسکیم ، سی سی سائیلو اور عوام موجود تھے ۔