کریم نگر میں پنچایت اسپیشل آفیسرس کے اجلاس سے کلکٹر سرفراز احمد کا خطاب
کریم نگر /3 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نئی ذمہد اری کو قبول کر رہے گرام پنچایت اسپیشل آفیسرس عوام کو بہتر انداز میں خدمات انجام دہی کی ہر ممکنہ کوشش کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر سرفراز احمد نے کہا کہ کلکٹریٹ ڈڈوٹوریم میں گرام پنچایتی اسپیشل آفیسرس کیلئے منعقدہ شعور بیداری تربیتی پروگرام میں مہمان خصوصی شریک ہوکر مخاطب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آدرشاگرام پنچایت کی جانب سے نئے پنچایتوں نظام کو ایک تہوار کی طرح شروع کیا جائے ۔ سابقہ پنچایتوں سے درکار ضروری معلومات دستاویزات دیگر سامان اور عملے کو لے لیا جائے اور نئی ضروری سامان جو بھی درکار ہے خرید لیا جائے فنڈز کی منظوری دی جائے گی اور کہا کہ پنچایتوں بالخصوص دیہی مقامات پر صفائی کی طرف توجہ ضروری دی جائے ۔ پینے کے پانی کی طرف ہر روز توجہ دی جائے ۔ نرسری کے قیام کیلئے درکار جگہ کی نشاندہی کرلی جائے ۔حکومت جاریہ ماہ کی 15 کو شروع کر رہی آنکھ کی روشنی پروگرام سے متعلقہ موضع واری میڈیکل ٹیموں کے دورہ کا شیڈول تفصیلات کو آن لائین درج کردیا گیا ہے ۔ دیہی عوام کو آنکھوں کی تشخیص کے بعد ضرورت ہوتو عینک بھی دی جائے گی ۔ جن افراد کو موتیا بند نکالنے پر دواخانوں کو بھی منتقل کیا جائے گا اس سلسلے میں مواضعات میں طبی تشخیص کیلئے آنے والے ڈاکٹرس اور دیگر عملے کیلئے ضروری انتظامات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا جانا ہے ۔ سوچھ پروگرام میں ہر ایک کو شامل کرلیا جاکر ضلع کو ملک میں پہلے مقام پر آنے کی کوشش کریں ۔ اس سلسلے میں پنچایتوں میں سرکاری مدرسوں ہیلت سنٹرس آنگن واڑی مرکزوں میں بیت الخلاؤں کی سہولت کی فراہمی کی طرف اولین توجہ دیں ۔ پنچایتوں کو جائیداد ٹیکس کے ذریعہ وصول ہونے والا روپئے دوسرے دن ہی پنچایت کھاتوں میں جمع کردیا جائے روزگار ضمانت اسکیم کے تحت اجراء کیا گیا فنڈ قبرستانوں کے کاموں میں استعمال کرلیا جائے ۔ اس بیداری تربیتی معلوماتی پروگرام میں ڈی پی آر او وی نارائن راؤ ڈی آر ڈی او وینکٹیشور راؤ ڈسٹرکٹ ویلفیر آفیسر ایم شاکردا و ڈسٹرکٹ میڈیکل ہیلت آفیسر ڈاکٹر سجاتا میڈیکل و دیگر شریک تھے ۔