بھونگیر یکم / اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ووٹرس کی اپنی پسند کے امیدوار کو منتخب کرنے کا اختیار ہے ۔ لیکن ا کثر دفعہ ووٹرس کی ایک قابل لحاظ تعداد کو ووٹ کی طاقت اور اس کی اہمیت سے واقف نہیں ہے ۔ جمہوری ملک میں خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔ نمائندوںہ کا بہترین انتخاب علاقے کے عوام کے شعور کو ظاہر کرتی ہے ۔ جائز دستوری حق کے صحیح استعمال کے ذریعہ اپنے باشعور ہونے کا ثبوت دیں ۔ غیر ضروری تنازعہ میں الجھے بغیر وقت کی پابندی کرتے ہوئے ووٹ کا صحیح استعمال کریں ۔ پارٹی امیدوار کو منتخب کرنے میں سیکولر نظریہ کے حامل ایماندار ، محب وطن اور مسائل کو حل کرنے والے بیشتر عوامی خدمت گذاروں کے حق میں ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے جمہوری فریضہ کی تکمیل کریں اور ملک کی یکجہتی کو پروان چڑھانے والی طاقتوں کو ترجیحی بنیاد پر منتخب کرنے میں مثبت کردار ادا کریں ۔ مزید ووٹرس کو خاص کر لالچ دینے والے یا وقتی فوائد کی تکمیل کے سبز باغ دکھانے والے امیدواروں سے چوکنا رہناچ اہئے یہ عمل غیر قانونی ہی نہیں بلکہ قواعد کے بھی سراسر خلاف ہے ۔ اپننے بہتر مستقبل کیلئے بہترین امیدواروں کا انتخاب کرتے ہوئے ملک و قومی کی بہترین خدمت کریں ۔