عوام‘ کانگریس کے جال میں آنے والی نہیں

نارائن کھیڑ میں رکن اسمبلی بھوپال ریڈی کی پریس کانفرنس

نارائن کھیڑ ۔ 25 ؍ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ایم بھوپال ریڈی نے اپنے کیمپ آفس واقع نارائن کھیڑ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے پرجا چیتینا یاترا جو نکالی جا رہی تھی مکمل ناکام ہوگی ‘ کیونکہ عوام کانگریس پارٹی کے باتوں میں آنے والے نہیں ہیں کیونکہ آنے والے انتخابات میں دوبارہ ٹی آر ایس حکومت بھاری اکثریت سے منتخب کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مشن بھگیراتا اسکیم کے تحت آنے والے مہینے میں حلقہ اسمبلی کے تمام مواضعات کو گھر گھر پینے کا صاف پانی سربراہ کیا جائیگا ۔ شادی مبارک کلیان لکشمی اسکیم کے تحت مسلم ‘ ہندو بہنوں کی شادیوں کے لئے 75116 روپئے دیئے جا رہے ہیں بغیر لے آوٹ بغیر حکومت کی منظوری پلاٹ نہیں خریدنا کہا ۔ اگر کوئی شخص پلاٹ خریدا تو بھی گرام پنچایت گھربنے کی اجازت نہیں دیتی کہا۔ انہوں نے کہا کہ مستقر نارائن کھیڑ میں موجود تمام گھروں کو ہر روز 15 لاکھ کوسیک صاف پانی سربراہ کیا جا رہا ہے ۔ بعدازاں انہوں نے گرام پنچایت دفتر پہنچ کر مستقر نارائن کھیڑ کے پیٹل کالونی محلہ اتوار پیٹ محلہ میں 10 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والی سمنٹ سڑکوں کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس پروگرام کانفرنس اور مذکورہ پروگراموں میں ان کے ہمراہ سرپنچ ایم اے نجیب سرکاری عہدیداروں اور ٹی آر ایس قائدین پربھاکر ‘ محمد منور ‘ قریشی ‘ رام چندر ‘ محمد یوسف ‘ رویندر نائیک کے علاوہ دیگر کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔