عوام نے فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دی :اکھلیش

لکھنو 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ضمنی انتخابات میں سماجوادی پارٹی کے شاندار مظاہرے پر مسرور چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو نے آج کہا کہ ریاست کے عوام نے تخریبی اور فرقہ پرست طاقتوں کو راستہ دکھادیا ہے ۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے فرقہ پرست طاقتوں کو زبردست جواب دیا اور پیام بھی دیا کہ وہ ہم آہنگی اور بھائی چارگی چاہتے ہیں۔ چیف منسٹر نے فرقہ پرست طاقتوں کو ناکام بنانے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہو ںنے کہا کہ یہ طاقتیں نفرت کے ذریعہ فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کررہی تھیں لیکن عوام نے ووٹ کی طاقت کے ذریعہ انہیں شکست دی۔ سینئر کابینی وزیر شیو پال نے بھی کہا کہ عوام نے فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف ترقی کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔