عوام سے شرکت کرنے فلاح ملت ایجوکیشنل سوسائٹی کی اپیل

نلگنڈہ ۔ 6 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) خواجہ غوث محی الدین ہاشم سکریٹری فلاح ملت ایجوکیشنل سوسائٹی نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 9 نومبر کو شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کی 137 ویں یوم پیدائش تقریب اقبال چوک ( اقبال مینار ) واقع پرکاشم بازار نلگنڈہ میں منعقد کی جارہی ہے ۔ ڈاکٹر اے اے خان کی صدارت میں سوسائٹی کا اجلاس منعقد ہوا اور ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے طے کیا گیا کہ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کی 137 ویں یوم پیدائش بتاریخ 9 نومبر کو تمام سرکاری و خانگی تعلیمی اداروں میں ڈاکٹر علامہ اقبال کے لکھے ہوئے قومی ترانہ ( سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا ) ڈاکٹر علامہ اقبال کی یاد میں گایا جائے ۔ اس سلسلے میں تمام سرکاری و خانگی تعلیمی اداروں کو ہدایت جاری کرنے ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر نلگنڈہ کو ایک تحریری یادداشت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا تاکہ ڈاکٹر علامہ اقبال کی قومی ، سماجی و مذہبی خدمات کے پیش نظر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کی کوشش کی جاسکے ۔ اس تقریب میں فلاح ملت ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے نئی نسل کو ڈاکٹر علامہ اقبال کی قومی ، سماجی و مذہبی خدمت سے واقف کروایا جائیگا ۔ فلاح ملت ایجوکیشنل سوسائٹی کے چیرمین مولانا محمد اطہر علی حسامی ، صدر ڈاکٹر اے اے خان ، مشیر رئیس ، ایم اے قادر ایڈوکیٹ ، نائب صدر محمد ابراہیم اسوسی ایٹ صدر ، محمد عقیل احمد لکچرر ، معتمد خواجہ غوث محی الدین ہاشم ، شریک معتمد محمد عزیز الدین ، کلیم خان ، موسی خان نے محبان اردو ، علماء دانشور ، عوامی نمائندے ، شعرا ء ، ادیب ، صحافی ، اساتذہ ، طلباء و طالبات ، عزیزان ملت اور تمام مذاہب سے وابستہ شہریان نلگنڈہ سے خواہش کہ اس تقریب میں شرکت کریں اور اس مرکزی جلسہ کو کامیاب بنائیں ۔ اس جلسہ کے مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر پربھاکر راو یس پی ضلع نلگنڈہ ، مہمانان اعزازی محترمہ بی لکشمی صدرنشین بلدیہ نلگنڈہ ، جناب احمد کلیم کونسلر ، جناب محمد حمید خان ایگزیکٹیو انجینئر آئی بی ، جناب خواجہ فرید الدین صدر انجمن ترقی اردو ، جناب سید فصیح الدین فرید ضلع اقلیتی صدر ٹی آر ایس ، محترمہ عفیفہ سلطانہ کونسلر اور دلچسپی رکھنے والے داعیان اردو اپنے خیالات کا اظہار ڈاکٹر علامہ اقبال کے متعلق کرنا چاہتے ہیں وہ فلاح ملت ایجوکیشنل سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر اے اے خان 9848261962 اور معتمد جناب خواجہ محی الدین ہاشم 9396620361 سے ملاقات کریں اپنا نام لکھوائیں ۔