جمعرات , دسمبر 12 2024

عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بیداری مہم چلانے کا اعلان

حکومت کی وعدہ خلافی اور ہجومی تشدد وغیرہ پر ایس آئی او کا اظہار تشویش
ظہیرآباد۔/21جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا تلنگانہ کے صدر برادر لئیق احمد خان نے یہاں اسلامک سنٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف نوجوانوںمیں شعور بیداری مہم چلانے کا اعلان کیا اور کہا کہ آئندہ ماہ ستمبر میں اس ضمن میں حیدرآباد میں ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے مجوزہ کانفرنس میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی، طلباء تنظیموں کا احیاء عمل میں لانے اور انسانی حقوق کی پامالی کے تدارک کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں منعقد شدنی کانفرنس کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ایس آئی او کی جانب سے ضلعی سطح سے لیکر یونٹ سطح تک نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے کیلئے یوتھ کوئیک پروگرامس منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے ملک میں فرقہ پرستی و ہجومی تشدد اور مرکزی و ریاستی حکومتوں کی جانب سے عوام سے کئے گئے وعدوں سے انحراف کے بڑھتے ہوئے رجحانات پر اپنی گہری تشویش ظاہر کی ۔ اس موقع پر جائنٹ سکریٹری ایس آئی او تلنگانہ محمد ابراہیم سعید، صدر ایس آئی او ضلع سنگاریڈی انس عرفان، مقامی صدر عبدالمجید اشرف کے علاوہ ایس آئی او ارکان روزان ادیب معاد، طلحیٰ، محمد یعقوب ، معراج مکرم، عبدالقیوم ، مقیت الدین ثاقب اور دوسرے موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT