حیدرآباد ۔ 24 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : بی ایس این ایل کی جانب سے آج عوامی مقامات جیسے دواخانوں ، کالجس ، یونیورسٹیز اور شاپنگ کامپلکس میں 4G پلس اسپیڈ سے انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کا آغاز کیا گیا۔ جسے BSNL WiFi 4G Plus کا نام دیا گیا ہے ۔ خدمات کا آغاز کرتے ہوئے مسٹر ایل اننت رام سی جی ایم بی ایس این ایل تلنگانہ سرکل نے کہا کہ موجودہ صارفین کے لیے ہائی اسپیڈ وائی فائی کے حصول کیلئے یہ خدمات بہت کارآمد ہیں ۔ جب کبھی وہ ان ہاٹ اسپاٹس کو آئیں ان سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کے وی این راؤ جنرل منیجر سیلس و مارکیٹنگ کے ساتھ کہا کہ بی ایس این ایل کے 3G صارفین کو ان ہاٹ اسپاٹس زونس میں زیادہ اسپیڈ کے ساتھ ڈاٹا حاصل ہوگا اور 4G اسپیڈ کے ساتھ ڈاؤن لوڈ بھی ممکن ہیں ۔ پری پیڈ صارفین بی ایس این ایل سے ان کے موجودہ اکاونٹ سے چارجس منہا کئے جائیں گے ۔ ورک ان صارفین کیلئے کمرشیل خدمات کا آغاز کرکے اننت رام نے کہا کہ صارفین ان ہاٹ اسپاٹ زونس پر اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ اس کیلئے اپنا یوزر نیم اور پاس ورڈ درج کرنا ہوگا ۔ بی ایس این ایل آئندہ دو ماہ میں تلنگانہ میں 925 مقامات پر یہ سہولت شروع کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے ۔