عوامی مفاد کے کاموں کو ترجیح دینے کی ہدایت

کریم نگر ۔ 5 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قومی دیہی روزگار ضمانت اسکیم میں عوام کے مفاد کے کاموں کو انجام دینے ریاستی وزیر برائے محکمہ فینانس و سیول سپلائی ایٹالہ راجندر نے عمارات و شواراع کے گیسٹ ہاوز میں روزگار طمانیت ، پرینا بارم ، مارکٹس ، پنچایت راج سڑکوں کی تعمیر و محکمہ انیمل ہسبنڈی کے عہدیداران کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوے ، ان خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ روزگار طمانیت کیلئے فنڈس کی قلت نہیں ہے زیادہ کاموں کو انجام دیتے ہوئے مزدوروں کو روزگار فراہم کریں۔ ضلع میں اس مالی سال میں 289 کروڑ کے کاموں کا نشانہ طئے کیا جانے پر اب تک (103) کروڑ روپئے صرف کئے گئے ۔ خشک سالی کے حالات یعنی بارش کی کمی کی وجہ سے زیادہ افراد کو کام فراہم کریں مشورہ دیا ۔ پریتا بارم اسکیم کی عمل آوری میں سرپنچوں و عوامی نمائندوں کو بھی حصہ دار بنائیں مشورہ دیا ۔ پریتا بارم اسکیم میں سرعت پیدا کرنے و ضلع کے طئے شدہ نشانہ 6.24 لاکھ پودوں کی شجرکاری کریں ضلع میں (565) نرسریوں کی افزائش کی جارہی ہے اس میں 6.24 پودوں کی افزائش کریں ماہ جون تک پودے تیار رکھیں ضلع میں مرغیوں ، بکریوں ، بھیڑوں کی افزائش کی حوصلہ افزائی کریں مشورہ دیا ۔ محکمہ انیمل ہسبنڈری میں ڈاکٹرس و عملہ کی مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات دیں ۔ ضلع میں گھاس کے ذخیروں میں اضافہ کریں ۔ تالابوں میں کچی گھاس کی پیداوار کریں ۔ ہر موضع کو الگ گودام کی تعمیر کریں محکمہ پنچایت راج کے ذریعہ تعمیر کئے جانے والے سڑکوں کے کاموں میں معیار کو برقرار رکھیں معیار کی برقراری میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں اور وقت مقررہ میں کاموں کی تکمیل کریں۔ اس جائزہ اجلاس میں ضلع پریشد چیرپرسن ، تلا اوما ، ڈی آر ڈی اے پراجکٹ ، ڈائرکٹر ارونا شری ، ڈواما ، پی ڈی گنیش ، سوشیل فارسٹ ڈی ایف او وینکٹیشورلو و دیگر نے شرکت کی ۔