عوامی مسائل کے جائزہ پروگرام کا انعقاد

کریم نگر ۔ 27 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ کارپوریشن جائزہ پروگرام جو کہ مخالف حکومت میں روبہ عمل تھا ۔ پھر سے اس پروگرام کی شروعات کی منصوبہ بندی کی جاکر 2 اور 3 ڈیویژن کا میئر اور کمشنر نے پیدل دورہ کرتے ہوئے وہاں مقیم گھریلو افراد سے سوالات کرتے ہوئے انہیں درپیش مسائل سے واقفیت حاصل کئے اس پروگرام کی شروعات کیلئے ڈسٹرکٹ کلکٹر ویرا برہمیا نے ہدایت دی تھی ۔ کمشنر سری کشن لٹکر اور میئر سردار رویندر سنگھ سے مشاورت کریں ۔ کریم نگر کارپوریشن کے 50 ڈیویژن کا پیدل دورہ کرنے اور مسائل کی یکسوئی کرتے ہوئے عوام کو کارپوریشن کی جانب سے فراہم کردہ سہولتوں ، خدمات میں بہتری پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ پہلے روز شروعات کیلئے ڈیویژن کارپوریٹر دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے اور تیسرے ڈیویژن کے متعلقہ ڈیویژن کا پروگرام بنایا گیا ۔ دوپہر کے کھانے کی اسکیم کی عمل آوری کے تحت کہاں اسکول کے طلباء ہیں ان سے واقفیت حاصل کی ۔ کلاس روم میں سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ سرکاری اسکول میں خانگی اسکول سے بہتر سہولتیں دی جا کر ایک مثال قائم کی جانی چاہئے ۔ اسکول ہیڈماسٹر جوشی نے پینے کے پانی کیلئے نل کنکشن ، طہارت خانہ ، بیت الخلا کی تعمیر کیلئے فوری اقدامات کریں ۔ ڈیویژن میں سڑکوں کی ابتر حالت کی درستگی کیلئے ماڈل پلان تیار کرنے کا حکم دیا ۔ تیسرے ڈیویژن امبیڈکر میں واٹر ٹانکی کا معائنہ کیا جہاں پانی کی سربراہی میں کچھ تکلیف و رکاوٹ ہے اس کو دور کریں ۔ انجینئرس فوری تخمینہ لگاکر حکومت کو اس کی رپورٹ پیش کریں ۔ اس موقع پر کارپوریٹرس سی انجن کمار ، سرینواس ، ایم پرساد راجندر پرساد ، ڈی وی شنکر ، سوپروائزر راجہ منوہر نے شرکت کی ۔