فرخ نگر منڈل پریشد اجلاس سے رکن اسمبلی وائی انجیا یادو کا خطاب
شادنگر ۔ /29 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فرخنگر منڈل پریشد کے جنرل باڈی اجلاس میں مختلف عوامی مسائل اور ترقیاتی کام زیرغور ہے ۔ فرخنگر منڈل پریشد کے اجلاس میں رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیا یادو بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ منڈل پریشد فرخنگر کے اجلاس کی صدارت فرخنگر منڈل ایم پی پی شریمتی بوجی نائک نے کی ۔ اجلاس کے دوران منتخبہ عوامی نمائندوں نے عہدیداروں عوامی مسائل کے متعلق وضاحتیں طلب کی ۔ مشن بھاگیرتا عہدیدار منتخبہ عوامی نمائندوں سے ربط کئے بغیر تعمیری کاموں کو انجام دے رہے ہیں ۔ محمد عبدالخالق ایم پی ٹی سی رکن چولہ پلی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عہدیدار مشین بھاگیرتا کے کاموں کو انجام دینے کے موقع پر کسی بھی طرح کا رابطہ نہیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے کاموں میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے ۔ مشن بھاگیرتا کے تعمیری کاموں پائپ لائین کیلئے کی جانے والی کھدائی کے کام کی وجہ سے سابقہ میں واقع پائپ لائین کو نقصان ہورہا ہے ۔ جس کی وجہ سے عوام میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے ۔ محمد عبدالخالق ایم پی ٹی سی رکن نے محکمہ آر ٹی سی عہدیدار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آر ٹی سی مقرر اوقات پر بس سرویس مواضعات تک چلانے میں کوتاہی و لاپرواہی کررہی ہے ۔ اس کے علاوہ حیدرآباد سے جڑچرلہ ، ناگرکرنول ، محبوب نگر اور دیگر مقامات پر روانہ ہونے والی آر ٹی سی بسیں شادنگر بائی پاس روڈ سے چلائی جارہی ہیں جس کی وجہ سے بسوں کے ذریعہ سفر کرنے والے سینکڑوں مسافرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس کے علاوہ روزانہ بسوں کے ذریعہ سفر کرتے ہوئے سینکڑوں طلباء و طالبات تعلیم کے حصول کیلئے شادنگر کا رخ کرتے ہیں۔ محکمہ آر ٹی سی کی لاپرواہی کی وجہ سے طلباء کو بھی شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑھتا ہے ۔ محکمہ آبکاری کے سرکل انسپکٹر صدر ایس آئی فرخنگر منڈل پریشد کے جنرل باڈی اجلاس میں غیر حاضر ہوتے ہوئے اپنے ماتحت عہدیداروں کو اجلاس میں روانہ کررہے ہیں ۔ محکمہ آبکاری کے اعلیٰ عہدیدار گزشتہ تین سالوں سے غیر حاضر ہونے کی شکایت کی ۔ ایم پی ٹی سی رکن سرلہ پور شریمتی اجیت نے کہا کہ اجلاس میں استعمال کئے جانے والے مائک سے آواز صاف سنائی نہیں دے رہی ہے ۔ مائک کو فوری تبدیل کرنے پر زور دیا ۔ محکمہ برقی شاد نگر ٹاؤن اے ای سریش کمار ، رورل اے ای وینکٹیش نے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ برقی عوام کو برقی کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ہرممکنہ اقدامات کررہی ہے اور جہاں کہیں برقی کھمبوں اور تاروں کی ضرورت ہو فراہم کرنے کا عوامی نمائندوں کو تیقن دیا ۔ رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیا یادو نے اجلاس سے کہا کہ حکومت کے اسکیمات اور ترقیاتی کاموں کو عوام کی سہولت کیلئے انجام دیئے جانے والے کاموں میں منتخبہ عوامی نمائندے بھرپور تعاون فراہم کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی درپیش مسائل کی یکسوئی کیلئے ہرممکنہ اقدامات کرنے کا تیقن دیا ۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے غریب و مستحق افراد کو ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیرات کیلئے حلقہ میں سرکاری اراضیات کی نشاندہی کی گئی ہے اور بعض مقامات سے سرکاری اراضیات نہ ہونے کی وجہ سے ریونیو حکام اراضی کی نشاندہی کرنے میں مصروف ہیں ۔ اس موقع پر ایم پی ڈی او شریمتی راجیشوری ، تحصیل دار راما راؤ ، مارکٹ کمیٹی چیرمین یادماں زیڈ پی ٹی سی شریمتی ارونا گوئند اور مختلف محکمہ جات کے سرکاری عہدیدار ، سرپنچوں اور ایم پی ٹی سی ارکان موجود تھے ۔