کلواکرتی ۔ 12 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محبوب نگر ، رنگاریڈی ، حیدرآباد ایم ایل سی کیلئے مقابلہ کررہے آزاد امیدوار سبھاش ریڈی نے کل کلواکرتی میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک آزاد امیدوار ہو کر مقابلہ کررہے ہیں کیونکہ کسی بھی پارٹی سے امیدوار رہکر جیتنے پر کونسل میں صرف اور صرف خاموش تماشائی بن کر بیٹھنا پڑتا ہے ۔ پارٹی کے اشارے کے بغیر عوامی مسائل کیلئے آواز نہیں اُٹھاسکتے آپ کو معلوم ہیکہ ٹی آر ایس امیدوار جو کہ ایک سرکاری ملازم تھے جو کہ محض کرسی کی خاطر سیاست میں داخل ہوئے ہیں انہیں عوامی مسائل سے کیا دلچسپی ہوگی اسی طرح کانگریس اور بی جے پی کے امیدواروں کا بھی یہی حال ہے کہ یہ لوگ کسی بھی مسئلہ کو اسمبلی میں اُٹھانے کیلئے پارٹی کے اشارے کے محتاط ہونگے ۔ انہیں عوامی مسائل کو سمجھتے ہوئے ہی بولنے سے مجبور ہونا پڑتا ہے لہذا میری آپ تمام سے درخواست ہیکہ مجھ آزاد امیدوار کو ووٹ دیکر کامیاب کریں آپ کے جو بھی مسائل ہیں ان کے حل کیلئے بھرپور کوشش کرونگا ۔