سنگاریڈی /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگاریڈی میں ضلعی سی پی ایم پارٹی کا اجلاس ریاستی سکریٹری سی پی ایم ویرا بھدرا کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں بی جے پی اقتدار میں آنے کے بعد ترقیاتی کام ٹھپ ہوچکے ہیں ۔ عوام دشمن پالیسیوں سے عوام بیزار ہوچکے ہیں کسی بھی مسئلہ کو حل کرنے کی کوشئی کوشش نہیں کی گئی ۔ ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس پارٹی برسر اقتدار آکر دس ماہ کا عرصہ گذر چکا ہے لیکن ابھی چیف منسٹر کی جانب سے عوام کو خوش کن تیقنات دئے جارہے ہیں ۔ ریاست تلنگانہ عوامی مسائل کا انبار بگ چکا ہے ۔ اس کو حل کرنا ضروری ہے ۔ ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی اور اقلیتوں کی ترقی کیلئے ضروری اقدامات کئے جانے چاہئے ۔ انتخابات سے قبل ٹی آر ایس پارٹی نے عوام سے سیکڑوں وعدے کئے تھے لیکن ان وعدوں پر آج تک عمل نہیں کیا گیا ۔ بیروزگاری کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے ۔ فوری طور پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کروانے کی ضرورت ہے ورنہ بیروزگاری میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جائے گا ۔ سی پی ایم پارٹی ریاست تلنگانہ میں عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے نمائندگی کرے گی ۔ خانگی شعبہ کے مسائل کی یکسوئی بھی ضروری ہے ۔ ٹریڈ یونین ورکرس کے مسائل بھی حل طلب ہیں ۔ جس کا راملو سکریٹری سیپی ایم ، ملیشم ، ملیکارجن ، راجیہ ، جئے راج ، مانیا اور دیگر موجود تھے ۔