کریم نگر۔ 10 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈائیل یور کلکٹر پروگرام کے ذریعہ عوامی مسائل کی فی الفور یکسوئی کی جارہی ہے۔ ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ٹی نمبیا نے پیر کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں تمام ضلعی عہدیداران کے ساتھ ڈائیل یور کلکٹر پروگرام منعقد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ بہت ہی اعتماد و اہمیت کے ساتھ عوام اپنے مسائل کو اس پروگرام میں پیش کرنے پر متعلقہ عہدیداران فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسائل کی یکسوئی کرنے کا مشورہ دیا۔ ڈائیل یور کلکٹر پروگرام میں سلطان آباد سے ویریشم نے کہا کہ گرام پنچایت کے حدود میں تعمیر شدہ دوکانوں کو بے نامی ناموں کا اندراج کرکے زیادہ کرایے پر دیگر افراد کو دے کر کم کرایہ حکومت کو ادا کررہے ہیں۔ فوری عام ہراج کے ذریعہ دوکانوں کو الاٹ کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوری تحقیقات کرکے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ مستاآباد سے رامو نے کہا کہ بس اسٹانڈ میں پیشاب خانے نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو دشواری ہورہی ہے، کہنے پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پیشاب خانے تعمیر کرنے آر ٹی سی عہدیداران کو حکم دیا۔ روی چندرا کمان پور سے کہا کہ راشن کارڈ پر اشیاء ضروری ہیں، دیا جارہا ہے، کہنے پر تحقیق کرکے رپورٹ داخل کرنے آر ڈی او نے ہدایت کی۔ راما کرشنا کالونی سے ایک فرد نے کہا کہ ہاؤزنگ کارپوریشن والے گھر کرایہ پر حاصل کرکے ادا نہیں کررہے ہیں، کہنے پر فوری کرایہ ادا کرنے کے لئے اقدامات کرنے متعلقہ عہدیدار کو ہدایت کی۔ اسی طرح 8 فون کالس کے ذریعہ مسائل کی یکسوئی کی گئی۔ اس اجلاس میں ضلع ریوینیو عہدیدار ٹی ویرا برہمیا، ضلع پریشد سی ای او سدانندم آر ڈی او چندرا شیکھر و ضلعی عہدیداران اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔