عوامی مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے مرکز کا قیام

کریم نگر /14 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرسلہ حلقہ اسمبلی مستقر میں عوامی شکایتوں کے مرکز کو کریم نگر رکن پارلیمنٹ پی ونود کمار نے پیر کی صبح سرسلہ میں افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کئے ۔ ریاستی آئی ٹی و پنچایت راج وزیر کے راما راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کرنے کا یہ مرکز کا اہم مقصد ہے ۔ اس مرکز میں موصول شکایتوں کو متعلقہ محکمہ جات کو اسکان کرکے کمپیوٹرائزڈ کے ذریعہ ارسال کرکے عاجلانہ یکسوئی کیلئے اقدام کیا جائے گا ۔ یہ اطلاع شکایت گزار کو متعلقہ محکمہ کے عہدیداران SMS کے ذریعہ ارسال کریں گے ۔ اس عوامی شکایتوں کے مرکز میں 3 عہدیداران مسلسل کام کریں گے ۔ وزیر نے اعلان کیا PS سرینواس نوڈل عہدیدار کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے ۔ ہر شکایت کو ایک ہفتہ کے اندر یکسوئی کرکے متعلقہ درخواست گذار کو اطلاع دی جائے گی ۔ وزیر موصوف نے کہا ۔ اس طرح کے عوامی شکایتوں کے مرکز کو حلقہ اسمبلی کے منڈل مستقر میں جلد ہی شروع کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ مستقبل میں فون کے ذریعہ شکایتیں قبول کرکے یکسوئی کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ایم پی ونود کمار نے کہا کہ عصری ٹیکنیک ی معلومات کا استعمال کرکے شکایتوں کے شعبے کو آنے والی درخواستوں کو متعلقہ محکمہ جات کو ارسال کرکے فی الفور یکسوئی کرنے کیلئے سعی کی جائے گی ۔ اس قسم کے مراکز ضلع کے تمام اسمبلی حلقہ جات میں شروع کیا جائے تو بہت بہتر ہوگا ۔ اس پروگرام میں آر ڈی او بھکشا نائیک ، تحصیلداران ایم پی ڈی اوز و عوامی نمائندوں نے شرکت کی ۔