حسن آباد ۔ 15؍ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی حسن آباد جہاں زمانے قدیم سے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا تنظیمی طور پر کافی مستحکم و فعال ہے ۔ مجوزہ عام انتخابات کے تناظر میں حلقے کے عوام سے مزید پارٹی کے قریب کرنے کے لئے حلقہ کے تمام منڈلوں و مواضعات میں طویل عرصے سے درپیش عوامی مسائل سے آگاہی و ان کی یکسوئی کے علاوہ بنیادی سہولیات کی فراہمی تنظیمی طور پر پارٹی کارکنوں کو چوکس کرنے کی غرض سے کل سے تمام مواضعات میں جامع سروے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی جانب سے کرایا جا رہا ہے ۔ جس میں 16 سوالوں پر مشتمل سوالیہ پرچہ پارٹی کارکن ہر ووٹر کو دے کر جواب حاصل کریں گے ۔ نیز سروے رپورٹ سابق رکن اسمبلی حسن آباد و ریاستی سکریٹری کامریڈ چاڈا وینکٹ ریڈی کو پیش کریں گے ۔ کامریڈ محمد عبدالسلیم ‘ محمد شہاب الدین ‘ افروز و دیگر نے حسن آباد کو ہیڈ اکناپیٹ‘ سعیدہ پور ‘ایکارترتی ‘ ملکانور چگرماڑی منڈلس کے مسلمانوں کو سی پی آئی کے جامع سروے کا بھر تعاون کرنے درپیش مختلف مسائل سے پارٹی قائدین کو واقف کروانے کے علاوہ حلقے حسن آباد کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے امیدوار کو کامیاب بنانے کی تجاویز پیش کرنے کا مشورہ دیا ۔