گولہ پلی ۔ 17 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی دھرم پوری کے ایشور نے گذشتہ دنوں حلقہ اسمبلی دھرم پوری کے گولہ پلی منڈل کا دورہ کرتے ہوئے مختلف پروگرامس میں شرکت کی ۔ ان کی آمد پر گولہ پلی منڈل کے ٹی آر ایس قائدین نے خیرمقدم کیا اور رکن اسمبلی کی گلپوشی کی ۔ بعدازاں رکن اسمبلی نے گولہ پلی کے موضع ڈٹنور میں مقامی افراد کے مسائل کی یکسوئی کیلئے منعقد پروگرام ’’ اپنا گاوں ، اپنا منصوبہ ‘‘ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کو بنگارو تلنگانہ اور نوا تلنگانہ بنانے کیلئے ریاستی وزیراعلی نے ان پروگراموں روبعمل میں لایا ہے تاکہ عوام کی بنیادی ضروریات اور مقامی مسائل کی یکسوئی ہو ۔ انہوں نے کہا کہ دیس کی ترقی دیہی ترقی پر منحصر ہے ۔ تلنگانہ ریاست کی ترقی میں دیہی ترقی میں اہم رول ہوگا ۔ دیہی سطح پر مختلف مسائل ہیں جیسے آب رسانی ، تعلیمی سہولت ، طبی سہولیات سڑکیں ، بے گھر افراد کو گھر میں ، معزالدین اور بیواوں کو وظائف ان مسائل کو حکومت اور سرکاری ، عہدیداروں کے علم لاتے ہوئے ان عاجلانہ یکسوئی کی جائے ۔ انہوں نے SC ، ST ترقیاتی اور اراضیات کی تقسیم اور کسانوں کے مسائل کی جلد از جلد یکسوئی کا تیقن دیا ۔ انہوں نے کہا کہ دیہی سطح پر منڈل اور دیہات یہ پروگرامس رکھے جائیں گے تاکہ عہدیدار اور حکومت کو مقامی مسائل سے واقفیت ہو اور جلد ان کی یکسوئی کے اقدامات ہوں ۔ اس پروگرام میں رکن اسمبلی کے ہمراہ منڈل صدر کے ستیہ ، سرپنچ مرلی دھر ، چندر شیکھر ، راجیشم ، انچارج تحصیلدار گنگاراجم مختلف AEO اور مقامی ٹی آر ایس اراکین اور قائدین نے شرکت کی ۔