عادل آباد /9 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کے مختلف مقامات پر رات دس بجے تا صبح چھ بجے تک پولیس گشتی پابندی کے ساتھ کرنے ککی ہدایت ضلع سپرنٹنڈ۔ٹ آف پولیس مسٹر ترون جوشی نے سرکل انسپکٹر کو جہاں ایک طرف دیا وہیں دوسری طرف عوام کے مسائل کو حل کرنے پابند کیا اور کہا کہ ضلع کے دور دراز مقامات سے افراد اپنے مسائل حل کرنے کی غرض مستقر عادل آباد رجوع ہوا کرتے ہیں جبکہ متعلقہ پولیس اسٹیشن میں درخواست پیش کرنے کے بعد ان کی یکسوئی کرنا پولیس اسٹیشن کے ذمہ داری قرار دیا ۔ ضلع ایس پی 14 درخواستوں کو حاصل کرتے ہوئے ان کی یکسوئی کرنے کا تیقن دیا ۔ پولیس اسٹیشن میں درج کئے جانے والے کیس کی تفصیلات ہر روز صبح ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ پیش کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع عادل آباد کے ہر چھوٹے بڑے مقام پر امن و امان برقراری کی امیدواری پولیس عہدیداروں پر عائد کیا ۔ ضلع کے پانچ مقامات جہاں کے سرکل انسپکٹرز کے تبادلہ عمل میں لائے گئے ہیں ان مقامات پر اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرنے والے سرکل انسپکٹرز میں عادل آباد رورل مسٹر سرینواس ، کاغذنگر مسٹر نارائن راؤ ، نرمل مسٹر جیون ریڈی ، تانڈور مسٹر رمیش بابو ، مدھول مسٹر گنپتی نے ضلع ایس پی سے ملاقات کرتے ہوئے موصوف کو گلدستہ پیش کیا ۔