عوامی خدمت گارنہیں بلکہ اقتدارکے بھوکے ہیں مودی:کانگریس

نئی دہلی،20مئی(سیاست ڈاٹ کام )کانگریس نے وزیراعظم نریندرمودی پرعوام کے تئیں غیرذمہ دارہونے کاالزام لگاتے ہوئے آج کہاکہ ان کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں پانچ دن قبل ہوئے پل حادثے میں 16لوگوں کی موت ہوئی۔لیکن خودکوعوامی خدمت گاربتانے والے مسٹرمودی کرناٹک میں اقتدارکے کھیل میں مصروف رہے اوراس حادثے کے متاثرین کے حالات جاننے کے لئے وقت نہیں نکال سکے ۔کانگریس کے ترجمان جے ویرشیرگل نے صحافیوں سے کہاکہ اس حادثے میں 16لوگوں کی موت ہوئی اوردیگرزخمی ہوئے تھے ۔لیکن پانچ دن بعدمسٹرمودی اپنے پارلیمانی حلقے کے متاثرین کی خبروخیریت لینے کے وقت نہیں نکال سکے ۔خودکواترپردیش کابیٹابتانے والے مودی نے اپنے پارلیمانی حلقے کے عوام کے ساتھ سوتیلا برتاؤکیاہے اوران کی خبروخیریت نہیں لے رہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایاکہ گذشتہ پانچ دنوں میں مسٹرمودی کرناٹک میں اقتدارکاکھیل کھیلنے میں مصروف رہے ۔وہاں بی جے پی کی حکومت بنانے کے لئے مال ودولت اوراقتدارکی طاقت کااستعمال کرنے کی بھرپورکوشش کی۔بی جے پی ایم ایل اے نے جنتادل(ایس)اورکانگریس کے ایم ایل اے کوتوڑنے کے لئے کھلے عام پیسے بانٹنے کی کوشش کی۔ترجمان نے کہاکہ’ نہ کھاؤں گاااورنہ کھانے دوں گا ‘کی بات کرنے واالے مسٹرمودی کوکرناٹک میں پیسے کاکھلاکھیل کھیلنے والے اپنے ایم ایل اے کے خلاف کاررواائی کرنی چاہیے ۔ان ایم ایل اے کے خلاف کارروائی سے ااس بات کی وضاحت ہوگی کہ مسٹرمودی حقیقت میں کرپشن کے خلاف ہیں اوربدعنوانی کوبرداشت نہیں کرتے ۔