عوامی خدمت اور بلدی مسائل کی یکسوئی کا وعدہ

ویلفیر پارٹی آف انڈیا کو کامیاب کرنے کی اپیل ‘ جگتیال میں ملک معتصم خان کی پریس کانفرنس

جگتیال /25 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ویلفیر پارٹی آف انڈیا کا اہم مقصد عوام میں ایک مثبت انقلاب پیدا کرنا ہے ۔ اسی مقصد سے ویلفیر پارٹی آف انڈیا ریاست آندھرا اور تلنگانہ میں ہونے والے بلدی انتخابات میں 160 مقامات پر حصہ لے رہی ہے ۔ ویلفیر پارٹی اقتدار پر آنے پر عوام کو پینے کا صاف شفاف پانی کی مفت سربراہی اور پختہ سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ غریب محتاج عوام کی خدمات کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا جناب ملک معتصم خان نے آج رائل فنکشن ہال جگتیال میں منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ دستور بلدیہ کو طاقتور اور بااختیار ادارہ کی حیثیت دی ہے ۔ ویلفیر پارٹی ایک نئی سیاسی پارٹی ہے ۔ ہم بلدی انتخابات میں اس لئے حصہ لے رہے ہیں کہ میونسپل کارپوریشن ایک اہم ادارہ ہوتا ہے جس کے ذریعہ عوامی خدکمت اور شہری مسائل کی یکسوئی کی جاسکتی ہے ۔ویلفیر پارٹی ایک ایجنڈے کے ساتھ عوام کی نمائندہ جماعت ہے تاکہ عوام کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنا شہری علاقوں میں 50 ہزار آبادی پر مشتمل شہر پر ایک ایریا ہاسپٹل کا قیام اور ہیلت سنٹرس میونسپل فنڈس سے شہر کی ترقی اور ملیریا ‘ چکن گنیہ کے خاتمہ کیلئے مفت خدمات کی فراہمی اس کا اولین مقصد ہے ۔ یہی نہیں ایجوکیشن کو ڈیولپمنٹ جیسا کہ سیما آندھرا میں میونسپل کے تحت مدارس قائم ہے تلنگانہ میں بھی قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ بلدیہ کی جانب سے کھیل کود کے میدان اور ورکرس کیلئے سہولیات جیسے کئی ایک مسائل حل کرنے کیلئے ویلفیر پارٹی کو ایک بار موقع فراہم کرنے کی انہوں نے خواہش کی اور وعدوں کو پورہ کرنے کا تیقن دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ویلفیر پارٹی نہ صرف بلدی انتخابات میں بلکہ اسمبلی اور پارلیمنٹ انتخابات میں بھی اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارے گی اور جگتیال حلقہ سے ویلفیر پارٹی کے امیدوار کو کھڑا کرنے کی بات کہی ۔

اس طرح انہوں نے آندھرا اور تلنگانہ میں ویلفیر پارٹی 25 اسمبلی امیدوار اور 5 پارلیمنٹ کیلئے امیدواروں کو میدان میں اتارنے کا خیال ظاہر کیا ۔ انہوں نے ٹی آر ایس اور کانگریس تلگودیشم پارٹی پر تنقید کی اور بدعنوانیوں کے ذریعہ پارٹیوں کو مستحکم نے کا بھی الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خوشحال تلنگانہ کا قیام تب ہی ممکن ہوسکتا ہے جب بی سی ‘ ایس سی ‘ ایس ٹی میناریٹی کے ساتھ حق و انصاف کیا جائے ۔ ویلفیر پارٹی ملک سے کرپشن ‘ کاسٹ ازم ‘ کمیونزم ‘ کریمنل ازم اور کمرشیل ازم ان پانچ چیزوں سے پاک حکومت فراہم کرنا چاہتی ہے اور غریبی کو دور کرنا چاہتی ہے ۔ اس موقع پر ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے مرکزی جنرل سکریٹری ڈاکٹر تسلیم فاروقی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نئی سیاسی جماعت ہے ۔ اس کو کسی مذہب یا قوم سے نہ جوڑیں اچھی حکومت کیلئے خدمت کاموقع فراہم کرنے کی خواہش کی ۔ گذشتہ تین سال میں ویلفیر پارٹی نے عوام کی جانب اچھا ردعمل مل رہاہے ۔ آنے والے عام انتخابات میں ویلفیر پارٹی 12 ریاستوں سے اپنے امیدواروںکو میدان میں کھڑا کر رہی ہے ۔ ویسٹ بنگال کے اسمبلی انتخابات میں ویلفیر پارٹی کو امیدوار کو 45000 ووٹ حاصل ہوئے اور پنچایت چناؤ میں بھی خاطر خواہ کامیابی ملی اور آندھرا پردیش میں 45 کے منجملہ 26 امیدوار کامیاب ہوئے انہوں نے ملک میں چند افراد پر سیاسی اقتدار کو مٹھی میں بند کرنے کا الزام لگایا ۔ ویلفیر پارٹی اس کاخاتمہ کرنا چاہتی ہے اور بغیر کسی بھید بھاؤ کے ایک نئے عزم کے ساتھ ایک اچھی حکومت کی تشکیل ویلفیر پارٹی کا مقصد ہے ۔ انہوں نے بلدی انتخابات میں ویلفیر پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی خواہش کی ۔ اس موقع پر ویلفیر پارٹی جگتیال صدر محمد شرف الدین جنرل سکریٹری عبدالجلیل شکیل ‘ سید نجیب اللہ نائب صدر کے علاوہ پانچ امیدواران سراج احمد ‘ محمد زبیر ‘ معین محمد فہیم الدین بدر کے علاوہ محمد عبدالقادر ‘ سید سمیع الرحمن ‘ راشد احمد اور دیگر موجود تھے ۔
٭٭٭