عوامی استفسار کے خوف سے اسمبلی تحلیل

کانگریس کی کامیابی یقینی ، کریم نگر ڈی سی سی صدر کے مرتنجیم کی پریس کانفرنس

کریم نگر ۔ /18 ستمبر ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس پارٹی گزشتہ چناؤ کے وقت عوام سے جو وعدے کئے تھے ان پر عمل نہ کرتے ہوئے وقت سے پہلے چناؤ کیلئے فیصلہ پھر سے عوام کو گمراہی میں مبتلا کرنے کی ایک سازش ہے ۔ کریم نگر سی سی صدر کنگم مرتنجیم نے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس میں یہ بات کہی اور میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عوام سے ناقابل عمل وعدے کرتے ہوئے عوام کی تائید حاصل کرکے اقتدار پر آجانے کے بعد کیا کیا جائے ۔ سمجھ میں نہیں آنے پر 9 ماہ قبل ہی اسمبلی تحلیل کردیتے ہوئے چناؤ کیلئے فیصلہ عوام کی جمہوری نظام کی تذلیل ہی ہے ۔ کیا چناؤ منشور میں درج کردہ شامل کئے گئے وعدوں کے ساتھ مزید کچھ اور وعدے کرتے ہوئے چار سال تک عوام کو دھوکہ دیتے رہے ۔ اب آخر میں کیا کیا جانا چاہئیے ۔ کچھ سمجھ میں نہ آنے پر عوام اب کسی بھی طرح سے بدل پڑیں گے ۔ تابڑ توڑ سوالات کریں گے ۔ اسی خیال کے تحت چناؤ کا وقت سے قبل فیصلہ کرتے ہوئے ایک اور ڈرامہ تیار کرلیا ہے ۔ میں نے جو بھی وعدے کئے انہیں پورا کرنے کا وقت نہیں مل سکا ہے ۔ اب ایکبار اور موقع دے تو ضرور انہیں پور ا کروں گا ۔ ہماری حکومت اب مستحکم ہوچکی ہے ۔ ملازمتوں پر تقررات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ حالت بہتر ہوچکے ہیں ۔ آپ سے کئے ہوئے وعدے پورا کرونگا یہ کہنے کیلئے عوام کے سامنے آنے کیلئے ملک میں کہیں بھی اس کی مثال نہیں ۔ اس طرح سے نگران کار حکومت کارگزار سی ایم بن کر جمہوری حقوق کی پامالی کی جارہی ہے ۔ جہدکاروں احتجاجی کارکنوں کو پولیس کے ذریعہ ڈراکرگرفتار کرواتے ہوئے خوف و دہشت کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے ۔ کے سی آر کا کھیل اب ختم ہونے کو ہے اس چناؤ میں عوام سبق سکھلانے کیلئے تیار ہوچکے ہیں او ر یہ کہتے ہوئے انتہاہ دیا کہ کانگریس پارٹی چناؤ سے گھبرانے والی نہیں ہے ۔ کانگریس پارٹی کو عوام اپنے دل میں جگہ دے رہی ہے ۔ چناؤ میں کانگریس کی بھاری اکثریت سے کامیابی یقینی ہے ۔ اس موقع پر قائدین و کارکنوں کافی تعداد موجود تھی ۔