حیدرآباد ۔ /27 جولائی (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے علاقہ عنبرپیٹ میں خود ساختہ ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا اور اسے جیل بھیج دیا ۔ ذرائع کے بموجب 38 سالہ وی بتنی سریدھر ساکن رام نگر جو پیشہ سے آر ایم پی ہے 2015 ء میں عنبرپیٹ بتکماں کنٹہ میں سائی رام کلینک قائم کیا اور خود کو بی اے ایم ایس ڈاکٹر ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹر سریدھر کا بورڈ نصب کرتے ہوئے اس پر رجسٹریشن نمبر بھی لکھ دیا ۔ اس سلسلے میں سال 2015 ء میں عنبرپیٹ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن اس نے دوبارہ دوارکا کلینک قائم کرتے ہوئے اس کلینک میں ڈاکٹر شراویا بھاونا موجود ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کلینک چلارہا تھا ۔ بغیر کوئی ڈگری کے خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتے ہوئے پریکٹس کرنے والے فرضی ڈاکٹر کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اس کارروائی میں پولیس نے وہاں سے چند اشیاء برآمد کرتے ہوئے اسے عنبرپیٹ پولیس کے حوالے کردیا ۔