عنبر پیٹ رہزنی میں ملوث تین افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ /27 فبروری(سیاست نیوز) عنبرپیٹ علاقے میں پیش آئے رہزنی کی واردات میں ملوث تین افراد بشمول دو آٹو ڈرائیور کو ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے گرفتا ر کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ ظہیر بیگ ، 20 سالہ فیض علی خان دونوں پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے اپنے ساتھی 28 سالہ محمد اسلم پینٹر ساکن پٹیل نگر عنبرپیٹ نے /24 فبروری کو آٹو پیاسنجر بی ناگیش کو سری رمنا تھیٹر عنبرپیٹ سے پٹیل نگر جانے کیلئے سواری کی اور راستے میں تینوں نے اس کے 8 ہزار روپئے لوٹ لئے ۔ عنبرپیٹ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا تھا اور شبہ کی بنیاد پر تینوں ملزمین کو حراست میں لیکر تفتیش کی گئی جس میں انہوں نے رہزنی کرنے کا انکشاف کیا اور ان کے قبضے سے مسروقہ ڈھائی ہزار روپئے نقد رقم اور آٹو برآمد کرلیا ۔ ٹاسک فورس نے تینوں ملزمین کو عنبرپیٹ پولیس کے حوالے کردیا ۔