عنبرپیٹ میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد یکم / جولائی ( سیاست نیوز) میرپیٹ کے علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک 35 سالہ شخص جس کی شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔ نامعلوم افراد کے ہاتھوں بے رحمی سے قتل کردیا گیا ۔ اس کے سر پر وزنی پتھر ڈالکر قتل کردیا گیا ۔ پولیس میرپیٹ کو نعش سائی گنیش نگر کالونی کے علاقہ سے دستیاب ہوئی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔