عنایت ملت چیارٹیبل ویلفیر سوسائٹی کا افتتاح

سدی پیٹ /30 جون ( پریس نوٹ ) عنایت ملت چیارٹیبل ویلفیر سوسائٹی شاخ سدی پیٹ کا افتتاح 3 جولائی صبح 10 بجے بانی و سرپرست اعلی جناب خداداد خان صاحب کے ہاتھوں ہوگا ۔ اس جلسہ میں جناب زاہد علی خان بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔ خداداد خان صاحب اس ٹرسٹ کے ذریعہ ہمناآباد کے علاوہ سدی پیٹ میں فلاحی کام انجام دے رہے ہیں ۔ گذشتہ کچھ عرصہ سے غریب بیواؤں اور مستحق افراد میں مالی مدد دی جارہی ہے ۔ جس کیلئے سید مسکین احمد نے کامیاب ترغیب دی ہے ۔ سدی پیٹ میں ٹرسٹ کی شاخ قائم کرتے ہوئے مقامی ذی اثر اصحاب کو بحیثیت ٹرسٹی شامل کیا گیا ہے ۔ محمد افضل پاشاہ اور محمد سمیع الدین کی نگرانی میں مختلف فلاحی کام انجام دئے جائیں گے ۔ سید مسکین احمد ، محمد عبدالقادر ٹرسٹیز نے خداداد خان کے ملی جذبے کی ستائش کی ہے اور غیر معمولی امداد کے اجر کیلئے دعاؤں کی درخواست کی ہے ۔