عملیات کے نام پر دھوکہ دینے والی اماں گرفتار

کریم نگر۔/30اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منتروں کے نام پر بے وقوف بنانے والی بھولے بھالے عوام سے رقم بٹورتے ہوئے اپنے آپ کو اماں کہلوانے والی دھوکہ باز خاتون 36 سالہ ناراسرونتی متوطن نما پور منڈل موگلی پالم موضع کوو کریم نگر ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے اس کے پاس سے 7300 نقد اورکچھ پوجا کا سامان تصویریں وغیرہ بھی برآمد کرلئے۔ اس تعلق سے کریم نگر ٹاسک فورس سی آئیز سرینواس راؤ اور مادھون نے اخباری نمائندوں کو تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ سرونتی فی الحال کریم نگر ہاوزنگ بورڈ کالونی میں مقیم ہے اور اسے جادو ٹونا کا علاج اور بے اولاد خواتین کو اولاد ، بیروزگاروں کو ملازمت اور بیماروں کو اچھا کرنے کا جھانسہ دیتے ہوئے پوجا کا سامان لانے کیلئے رقم حاصل کرلیتی اور بہت سارے افراد اس کی باتوں میں آکر اسے رقم دے چکے تھے۔متاثرین کی شکایت پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔