نئی دہلی 10 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائیکورٹ نے آج دو طلبا کی درخواست پر جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے وضاحت طلب کی ہے ۔ یہ طلبا عمر خالد اور انیربن بھٹاچاریہ ہیں جنہیوں نے مختلف معیادوں کیلئے انہیں یونیورسٹی سے خارج کئے جانے کو چیلنج کیا ہے ۔ خالد اور انیربن کی درخواستوںکو سماعت کیلئے قبول کرتے ہوئے جسٹس منموہن نے یونیورسٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے ۔ ان طلبا کو یونیورسٹی سے مختلف معیادوں کیلئے خارج کیا گیا ہے ۔