عمر اکمل ‘آفریدی کو 400 وکٹیں مکمل نہیں کرنے دیں گے:سعید اجمل

کراچی۔3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعید اجمل نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ عمر اکمل شاہد آفریدی کی 400 وکٹیں مکمل نہیں ہونے دے گا۔اجمل نے فیلڈنگ کے حوالے سے ازراہ مذاق کہا کہ لگتا ہے کہ عمر اکمل شاہد آفریدی کی 400 وکٹیں مکمل نہیں ہونے دے گا، وہ اب تک آفریدی کی گیند پر تین سے چار کیچز چھوڑ چکا ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کے دیکھ کر اگلے میچ میں ناصر جمشید کی جگہ سرفراز احمد کو کھلانا چاہئے۔