لاہور۔یکم اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کو بنگلہ دیش سیریز کیلئے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عمرکو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں نمائندگی سے محروم کر دیا جائے گا۔ یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ ٹیم حکام عمر کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔ ورلڈ کپ میں ہندوستان کیخلاف صفر پر آؤٹ ہونے اور پھر باقی کے چھ میچز میں 164 رنز بنانے پر ٹیم انتظامیہ ناخوش ہے ۔ اب کہا جا رہا ہے کہ نوجوان بیٹسمین کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کرکے دوبارہ ٹیم میں واپسی کرنی پڑے گی ۔
حفیظ کے بولنگ ٹسٹ کیلئے مساعی
لاہور ۔یکم اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) پی سی بی نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے بائیو میکانک ٹسٹ کیلئے آئی سی سی سے رابطہ کرلیا ہے۔ حفیظ غیر قانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے معطل ہیں جبکہ فٹنس مسائل کے باعث ورلڈ کپ سے بھی باہر ہو گئے تھے۔ اب حفیظ مکمل فٹ ہوگئے ہیں اور ٹسٹ کیلئے تیار ہیں۔